سالگرہ کے دن بیوی کو قتل کرنے والے پولیس اہلکار نے سروس پستول سے اپنی زندگی  بھی ختم کر لی

بدھ 15 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں بیوی کے قتل کے الزام میں فرار دہلی پولیس کے کانسٹیبل منیش بھاٹی نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق منیش بھاٹی کی لاش منگل کی شام مشرقی دہلی کے علاقے مایور وہار میں ایک فائیو اسٹار ہوٹل کے عقب سے ملی۔ پولیس افسر نے بتایا کہ شام تقریباً 6 بجے ایک شخص کی لاش پڑے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد پولیس ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق منیش بھاٹی نے اپنی سروس پستول سے خود کو گولی مار کر زندگی ختم کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

منیش بھاٹی، جو دہلی پولیس میں 2022 بیچ کے کانسٹیبل تھے اور اینٹی آٹو تھیفٹ اسکواڈ (اے اے ٹی ایس) میں تعینات تھے، اپنی 30 سالہ اہلیہ پریانکا کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے بعد پیر سے فرار تھے۔

یہ بھی پڑھیے سالگرہ کے دن موت کا تحفہ: پولیس اہلکار نے اہلیہ کو چوراہے پر قتل کر دیا

پولیس کے مطابق منیش بھاٹی نے پیر کے روز ایک جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر اپنی اہلیہ کو سینے میں گولی مار دی تھی۔ واقعے کے بعد وہ موقع سے فرار ہو گئے تھے۔

واقعے کے بعد پولیس نے منیش بھاٹی کی گرفتاری کے لیے 5 ٹیمیں تشکیل دی تھیں، جنہوں نے دہلی این سی آر اور ہریانہ کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے۔ پولیس کے مطابق نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، غازی آباد، گروگرام، فرید آباد اور ہریانہ کے کئی علاقوں میں تلاش کی گئی۔

تفتیشی حکام کے مطابق میاں بیوی پیر کی صبح سویرے اپنے گھر نیو ونود نگر سے موٹر سائیکل پر ایک ساتھ نکلے تھے۔ اس دوران دونوں کے درمیان مبینہ طور پر تلخ کلامی ہوئی۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ دونوں لال بہادر شاستری اسپتال کے قریب ایک سڑک پر رکے، جہاں ان کے درمیان دوبارہ جھگڑا ہوا۔ اسی دوران منیش بھاٹی نے اپنی سروس پستول نکال کر مبینہ طور پر اہلیہ کو گولی مار دی۔

یہ بھی پڑھیے واشنگٹن: بھارتی خاتون کے قتل کا معمہ حل، شوہر پر گلا دبا کر قتل کا الزام عائد

گولی لگنے کے بعد منیش بھاٹی موقع سے فرار ہو گئے، جبکہ ایک راہگیر نے زخمی پریانکا کو لال بہادر شاستری اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

دوسری جانب پریانکا کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ شادی کے بعد سے ہی اسے جہیز کے معاملے پر مبینہ طور پر ہراساں کیا جا رہا تھا۔ اہل خانہ کے مطابق پریانکا نے اپنے شوہر اور سسرالی خاندان کے خلاف ویمن سیل میں شکایت بھی درج کرائی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جہیز ہراسانی سے متعلق اہل خانہ کے الزامات کی تصدیق کی جا رہی ہے۔

دہلی پولیس کے مطابق منیش بھاٹی نے گزشتہ سال اینٹی آٹو تھیفٹ اسکواڈ میں شمولیت اختیار کی تھی اور ساتھی اہلکار اسے ایک قابل پولیس افسر سمجھتے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی