حج 2027 تا 2030 کے لیے ڈیجیٹل رجسٹریشن جاری، 3 لاکھ 25 ہزار سے زیادہ عازمین رجسٹرڈ

بدھ 15 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارتِ مذہبی امور نے بتایا ہے کہ حج 2027 سے 2030 تک کے لیے گھر بیٹھے آن لائن حج رجسٹریشن کا عمل کامیابی سے جاری ہے، جبکہ اب تک 3 لاکھ  50 ہزار سے زائد افراد اپنی رجسٹریشن مکمل کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حج 2027 رجسٹریشن کو زبردست عوامی پذیرائی، 2 روز میں 51 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق نیشنل آئی ٹی بورڈ کے تیار کردہ حج پورٹل کے ذریعے 2 لاکھ 83 ہزار سے زائد عازمین نے رجسٹریشن کرائی، جبکہ موبائل ایپ ’پاک حج‘ کے ذریعے مزید 43 ہزار افراد نے اندراج مکمل کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق 2 لاکھ 35 ہزار افراد نے سرکاری حج سکیم کا انتخاب کیا، جبکہ 90 ہزار افراد نے نجی حج سکیم میں رجسٹریشن کرائی ہے۔ رجسٹرڈ عازمین میں ایک لاکھ 91 ہزار مرد اور ایک لاکھ 34 ہزار خواتین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حج 2027 کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز، پہلے 24 گھنٹوں میں 20 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

ترجمان نے بتایا کہ آن لائن حج رجسٹریشن کا عمل اگلے اعلان تک جاری رہے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

وزارتِ مذہبی امور کے مطابق نیشنل آئی ٹی بورڈ نے حج واجبات کی آن لائن وصولی کا نظام بھی تیار کرلیا ہے، جبکہ حج پیکیجز کی تفصیلات اور رقوم جمع کرانے کا طریقہ کار جلد جاری کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، 5 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی

بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے علامہ محمد اقبال اسکالرشپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز

پی ٹی وی کی سابق نیوز کاسٹر اور معروف سماجی شخصیت جہاں آرا معین انتقال کرگئیں

طالبان حکومت وطن واپس آنے والے افغان مہاجرین کی آبادکاری میں ناکام، انسانی بحران کا خدشہ

اسمارٹ واچ پہننا کہیں خطرناک تو نہیں؟ ماہرین کا بڑا انکشاف

ویڈیو

راولاکوٹ میں فورسز پر حملے منظم سازش کا حصہ، متعدد ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، ایس ایس پی پونچھ خاور علی شوکت

اہلِ کشمیر پاکستان سے محبت کرتے ہیں، ن لیگ کی جیت یقینی، ثاقب مجید راجا نے ایکشن کمیٹی کو ’فتنہ و فساد کمیٹی‘ قرار دے دیا

مراد علی شاہ کارکردگی میں بہتر اور مریم نواز ایڈورٹائزنگ میں، ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید

کالم / تجزیہ

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں