ایرانی ڈیزل اسمگلنگ کیس: وفاقی آئینی عدالت نے اہم سوالات اٹھا دیے

بدھ 15 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت میں ایرانی ڈیزل اسمگلنگ سے متعلق درج ایف آئی آر کو کالعدم قرار دینے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ نیلامی کے ایک ٹینکر کا اجازت نامہ 10،10 ٹینکرز لانے میں استعمال ہوتا ہے۔

وفاقی آئینی عدالت میں ایرانی ڈیزل اسمگلنگ سے متعلق درج ایف آئی آر کو کالعدم قرار دینے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں کسٹمز کی کارروائی، 42 ہزار لیٹر سے زائد اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد

سماعت کے دوران عدالت نے مال مقدمہ واپس کرنے سے روکنے کے لیے کسٹمز کی جانب سے حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

سماعت کے دوران کسٹمز کے وکیل نے مؤقف اختیار کیاکہ اسمگل شدہ ڈیزل پکڑ کر نیلام کیا جاتا ہے۔ اس پر جسٹس روزی خان نے ریمارکس دیے کہ نیلامی کے ایک ٹینکر کا اجازت نامہ 10،10 ٹینکرز لانے میں استعمال ہوتا ہے۔

کسٹمز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بغیر تحقیقات کے ہی ایف آئی آر پہلے معطل اور بعد ازاں کالعدم قرار دے دی گئی۔

اس کے جواب میں اسٹوریج کمپنی کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ واحد ثبوت صرف ڈرائیور کا بیان ہے کہ نیلامی کا اجازت نامہ دوبارہ استعمال ہو رہا ہے۔

اسٹوریج کمپنی کے وکیل احسن بھون نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کی آڑ میں پورا سٹوریج سینٹر ہی سیل کر دیا گیا ہے۔ جسٹس روزی خان نے استفسار کیا کہ شواہد کے بغیر حقائق کا تعین کیسے ہوسکتا ہے؟

جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی آر بدنیتی پر ہی خارج ہوسکتی ہے، اس کیس میں کیا بدنیتی ہے؟ اس پر احسن بھون نے کہا کہ پورا سٹوریج پوائنٹ ہی سیل کر دیا گیا ہے جہاں ریفائنری کا آئل بھی موجود ہوتا ہے۔

کسٹمز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 2 آئل ٹینکرز سڑک سے پکڑے گئے جبکہ چار سٹوریج کے ایریا سے تحویل میں لیے گئے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ میں ایرانی پیٹرول کی غیر قانونی فروخت پھر شروع، حکومتی پابندی مؤثر کیوں نہ رہی؟

انہوں نے مزید کہاکہ اسٹوریج سینٹر ڈی سیل کرنے پر کسٹمز کو کوئی اعتراض نہیں، تاہم کیس ختم ہونے کی بنیاد پر مالِ مقدمہ بھی واپس کروایا جا رہا ہے۔

دلائل سننے کے بعد جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار