بشنوئی نیٹ ورک کے جیل سے مبینہ آپریشنز پر بھارت کو وضاحت دینی ہوگی، کینیڈین محقق

بدھ 15 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈین محقق و ماہر تعلیم رابرٹ ہویش نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کو وضاحت دینی ہوگی کہ مبینہ گینگسٹر لارنس بشنوئی سخت سیکیورٹی والی جیل میں قید ہونے کے باوجود بین الاقوامی جرائم پیشہ نیٹ ورک کو کیسے چلا رہا تھا۔

پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کے پروگرام ‘ساؤتھ اسپیکس’ میں گفتگو کرتے ہوئے کینیڈا کی دلہوزی یونیورسٹی کے پروفیسر رابرٹ ہویش نے کہا کہ امریکا کی جانب سے بشنوئی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کے بعد سب سے اہم سوال یہی ہے کہ ایک قیدی مبینہ طور پر بیرون ملک جرائم کی کارروائیاں کیسے منظم کررہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نجر قتل کیس: لارنس بشنوئی اور گولڈی برار پر فردِ جرم، بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس عالمی توجہ کا مرکز

انہوں نے کہا کہ امریکی اور کینیڈین اداروں کی تحقیقات کے دوران یہ واضح کرنا ہوگا کہ جیل میں موجود شخص کے پاس ایسے رابطے، مالی وسائل اور اثر و رسوخ کیسے موجود تھے جن کے ذریعے وہ مبینہ طور پر بیرون ملک مجرمانہ سرگرمیوں کو کنٹرول کررہا تھا۔

رابرٹ ہویش نے کہا کہ امریکی محکمہ انصاف اور وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی جانب سے ‘آپریشن ہارڈ بال’ کے تحت دو سالہ بین الاقوامی تحقیقات کے بعد 37 افراد کے خلاف تین الگ فردِ جرم عائد کی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی حکام کے مطابق مبینہ نیٹ ورک پر شمالی امریکا میں قتل کے لیے کرائے کے افراد فراہم کرنے، اغوا، بھتہ خوری، منشیات اور اسلحے کی اسمگلنگ جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان سے قربت، لارنس بشنوئی گینگ کی گلوکار گرو رندھاوا کے جمخانے پر فائرنگ

پروفیسر ہویش نے کہا کہ موجودہ قانونی کارروائی کا مرکز مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف مقدمات ہیں، نہ کہ فوری طور پر سفارتی تنازع پیدا کرنا۔ ان کے مطابق کینیڈا اور ممکنہ طور پر امریکا بھی اس معاملے کو قانونی دائرے میں آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں کینیڈین حکام نے بشنوئی نیٹ ورک اور بھارتی حکام کے درمیان ممکنہ روابط پر سوالات اٹھائے تھے، تاہم امریکی فردِ جرم میں بھارتی حکومت پر براہِ راست یہ الزام عائد نہیں کیا گیا کہ اس نے کینیڈین سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود یہ سوال اپنی جگہ موجود رہے گا کہ مبینہ نیٹ ورک کا سربراہ جیل میں رہتے ہوئے اتنی بڑی سرگرمیاں کیسے چلا سکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’سر پر گولی ماریں گے‘، بشنوئی گینگ کی گلوکار بادشاہ کو دھمکی

رابرٹ ہویش نے کہا کہ آنے والی عدالتی کارروائیوں میں اس نیٹ ورک کے طریقہ کار اور مختلف ممالک میں اس کے روابط سے متعلق مزید معلومات سامنے آسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی حکام نے لارنس بشنوئی کے مبینہ ساتھی ستندر جیت سنگھ عرف گولڈی برار سمیت متعدد افراد کے خلاف کارروائی کی ہے۔ ایف بی آئی نے گولڈی برار کی گرفتاری میں مدد دینے والی معلومات پر انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر