’صرف ڈگری نہیں، بچوں کی کردار سازی پر بھی توجہ دیں‘، عدنان صدیقی کا والدین کو نصیحت بھرا پیغام

بدھ 15 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکار ادنان صدیقی نے اپنی صاحبزادی مریم کی گریجویشن پر جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دیں۔

ادنان صدیقی نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کو گریجویشن کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’تم آج جس شخصیت کی مالک ہو، وہی میری سب سے بڑی کامیابی ہے۔ تمہاری گریجویشن ایک اہم سنگِ میل ہے، لیکن تمہاری اقدار ہی تمہاری اصل کامیابی ہیں۔ مجھے تم پر بے حد فخر ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

انہوں نے مزید لکھا کہ ’زندگی میں کچھ لمحے انسان کو مسکرا دیتے ہیں اور کچھ لمحے دل کو شکر ادا کرنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ الحمدللہ! اپنی اولاد کو گریجویشن کرتے دیکھنا انہی یادگار لمحات میں سے ایک ہے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)

اداکار نے والدین کی ذمہ داریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’والدین برسوں تک فکر کرتے، قربانیاں دیتے، رہنمائی کرتے اور کبھی سوچتے ہیں کہ آیا وہ کافی کر رہے ہیں یا نہیں۔ لیکن ایسے دن یہ احساس دلاتے ہیں کہ ہر بے خوابی، ہر مشکل گفتگو اور اخلاق، نظم و ضبط اور ثابت قدمی کا ہر سبق رائیگاں نہیں گیا۔‘

ادنان صدیقی نے دیگر والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’صرف اپنے بچوں کی تعلیم پر سرمایہ کاری نہ کریں بلکہ ان کے کردار پر بھی توجہ دیں۔ ڈگریاں مواقع فراہم کرتی ہیں، مگر عاجزی، ہمدردی اور دیانت داری یہ طے کرتی ہیں کہ انسان زندگی میں کتنی دور تک جائے گا۔‘

یہ بھی پڑھیں: عدنان صدیقی نے نعمان اعجاز اور ہمایوں سعید  کو لیجنڈ قرار دے دیا

اپنے پیغام کے اختتام پر انہوں نے اپنی بیٹی کے لیے دعا بھی کی اور خود کو ایک فخر محسوس کرنے والا والد قرار دیا۔

ادنان صدیقی کی اس پوسٹ کو مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے، جنہوں نے ان کے جذباتی پیغام اور بچوں کی تربیت سے متعلق خیالات کی تعریف کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک جانے کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلا سود قرض، حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف کا خواتین کے شوہر اور سسرالیوں کے لیے اہم پیغام

دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

حکومت سے مذاکرات ناکام، گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا آغاز کردیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر