ٹرمپ تابوت میں، تہران میں نصب بل بورڈ دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گیا

جمعرات 16 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

ایران کے دارالحکومت تہران کے مرکزی اسلامی انقلاب اسکوائر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تابوت میں دکھانے والا ایک بڑا بل بورڈ نصب کر دیا گیا ہے، جس پر انگریزی زبان میں ’We Kill Trump‘ (ہم ٹرمپ کو قتل کریں گے) کا پیغام بھی درج ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق تہران کے اسلامی انقلاب اسکوائر میں نصب کیے گئے اس دیوقامت بل بورڈ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تابوت میں لیٹا ہوا دکھایا گیا ہے، جبکہ تصویر پر گرافٹی انداز میں متعدد نعرے بھی تحریر کیے گئے ہیں۔

بل بورڈ پر انگریزی زبان میں ’We Kill Trump‘ کا جملہ نمایاں طور پر درج ہے۔ یہ بل بورڈ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے دوران امریکی صدر کے قتل کے مطالبات سامنے آنے کے چند روز بعد نصب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیا ڈونلڈ ٹرمپ کا دماغ ٹھکانے پر ہے؟ رپورٹ کل آجائے گی

رپورٹ کے مطابق یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔ اس ہفتے امریکی افواج نے ایرانی فوجی اہداف پر متعدد حملے کیے، جبکہ ایران کی بندرگاہوں پر بحری ناکہ بندی بھی برقرار رکھی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

طالبان قیادت کے بیانات پر پاکستان کا مؤقف، افغانستان میں دہشتگردی اور حکومتی طرزِ عمل پر سوالات

اسپین کے سیوٹا میں تارکین وطن میں متعدی امراض پھیلنے لگے

’میری شہرت اور کام کو نقصان نہ پہنچائیں‘،گووندا نے سونیتا کو خبردار کردیا

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی