نیب ترامیم کیس: ضمانت کے مقدمات میں سپریم کورٹ کے اختیار پر سوال، فیصلہ محفوظ

جمعرات 16 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان میں نیب قانون میں ترامیم سے متعلق کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ سماعت کے دوران نیب مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سننے کے دائرہ اختیار پر تفصیلی قانونی بحث ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل عباد الرحمان لودھی نے مؤقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ کے حتمی فیصلے کے خلاف اپیل وفاقی آئینی عدالت میں دائر کی جا سکتی ہے، تاہم اگر ہائیکورٹ ضمانت کی درخواست مسترد کر دے تو اس معاملے کی سماعت سپریم کورٹ کو کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس کی دفعہ 32 کا اطلاق ضمانت کے مقدمات پر نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیے نیب ترامیم بحال، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی اپیل منظور کرلی

جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ اصل سوال یہ ہے کہ اگر ضمانت دینے یا مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی جائے تو کیا اسے اپیل تصور کیا جائے گا؟ انہوں نے ریمارکس دیے کہ اگر سپریم کورٹ ضمانت کی درخواست کو اپیل میں تبدیل کرتی ہے تو وہ ایک اپیلیٹ فورم بن جائے گی، جبکہ نیب قانون کے مطابق اپیلیٹ فورم وفاقی آئینی عدالت ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے مزید کہا کہ عدالت کو بتایا جائے کہ قانونی طور پر سپریم کورٹ ضمانت کے مقدمات کس بنیاد پر سن سکتی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب قانون اپیلیٹ فورم کا تعین کر چکا ہے تو سپریم کورٹ ضمانت کے مقدمات میں اپیلیٹ اتھارٹی کیسے بن سکتی ہے؟

یہ بھی پڑھیے نیب ترامیم کیس، چیف جسٹس کی کس بات پر عمران خان مسکرا دیے؟

اس موقع پر وکیل عباد الرحمان لودھی نے عدالت سے کہا، ’خدا کے لیے انتظامیہ کے خفیہ مقاصد کے لیے اپنا اختیار سرنڈر نہ کریں، سپریم کورٹ کا کوئی اختیار تو رہنے دیں۔‘

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ قانون نے وفاقی آئینی عدالت کو ضمانت کی درخواستیں سننے کا اختیار نہیں دیا۔

فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے نیب قانون میں ترامیم سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار