کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ رابطہ پرامن حل تلاش کرنا تھا جسے توڑ موڑ کر پیش کیا گیا، سید قمر رضا

جمعرات 16 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) سید قمر رضا نے ‘کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی’ کی پریس ریلیز کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا رابطہ خالصتاً انسانی ہمدردی اور پرامن حل کی تلاش پر مبنی تھا، جسے غلط رنگ دیا جا رہا ہے۔

پرامن حل کی کوشش، ذاتی مفاد نہیں

سید قمر رضا نے اپنے وضاحتی بیان میں واضح کیا کہ ان کا اقدام کسی تیسرے فریق کی نمائندگی نہیں بلکہ اپنے ادارے اور اپنے لوگوں کے لیے ایک مخلصانہ کاؤش تھی۔

یہ بھی پڑھیں:کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے وابستہ 150 متحرک افراد شیڈول فورتھ میں شامل، فہرست اور نوٹیفکیشن جاری

انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے ساتھ رابطہ صرف اس لیے کیا گیا تاکہ انہیں تشدد سے باز رکھا جائے اور عوامی فلاح کے لیے پرامن راستہ اختیار کیا جا سکے۔ ان کے مطابق کمیٹی کے بیشتر ارکان نے اس مثبت تجویز کو سراہا اور منطقی ردعمل دیا۔

منفی مہمات سے پسپا نہیں ہوں گے

او پی ایف چیئرمین نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ان کی نیک نیتی پر مبنی کوشش کو بعض عناصر اپنی سستی تشہیر کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ان کی توجہ صرف اور صرف اپنے علاقے اور وہاں کے باشندوں کی فلاح و بہبود پر مرکوز ہے۔ سید قمر رضا نے عزم ظاہر کیا کہ امن اور مفاہمت کے لیے ان کی جاری کوششیں کسی بھی قسم کی منفی مہم یا پروپیگنڈے سے متاثر نہیں ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب