قانون کی خلاف ورزی مہنگی پڑ گئی، معروف ٹک ٹاکر اختر لاوا کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کے علاقے سبزہ زار میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور سرکاری فرائض میں مداخلت کے الزام میں معروف ٹک ٹاکر اختر لاوا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق کریم مارکیٹ سے کھاڑک نالہ جانے والے ون وے روڈ پر ڈیوٹی کے دوران ایک کار کو روکا گیا جو مبینہ طور پر ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ون وے میں داخل ہوئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کو چالان کے لیے روکا گیا۔

پولیس کے مطابق گاڑی روکنے پر ڈرائیور نے برہمی کا اظہار کیا اور موقع پر موجود ٹریفک وارڈنز کی ویڈیو بنانا شروع کر دی۔ صورتحال کے پیش نظر مزید نفری طلب کی گئی تاہم ملزم اپنا موبائل فون موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بعد ازاں ملزم کی شناخت معروف ٹک ٹاکر اختر لاوا کے نام سے ہوئی جس کے خلاف ٹریفک پولیس کی مدعیت میں تھانہ سبزہ زار میں ون وے کی خلاف ورزی اور سرکاری امور میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp