نیوزی لینڈ میں پہلی بار مقامی پرندے میں مہلک برڈ فلو ایچ 5 این ون کی تصدیق

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیوزی لینڈ میں جمعہ کو پہلی بار ایک مقامی پرندے میں مہلک ایچ 5 این ون برڈ فلو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب چند روز قبل ہی ملک میں ایک ہجرت کرنے والے سمندری پرندے میں اس بیماری کا پہلا کیس رپورٹ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: برڈ فلو کا خطرہ: دنیا میں پہلی بار نایاب جنگلی جانوروں کی ویکسینیشن کا آغاز

نیوزی لینڈ کے وزیر برائے بایو سیکیورٹی اینڈریو ہوگارڈ نے ایک بیان میں بتایا کہ سویمپ ہیرئیر ہاک، جسے مقامی زبان میں کاہو کہا جاتا ہے، شمالی جزیرے کے وائراراپا علاقے میں ایچ 5 این ون وائرس سے متاثر پایا گیا۔

بدھ کے روز نیوزی لینڈ نے برڈ فلو کے پہلے تصدیق شدہ کیس کا اعلان کیا تھا، جو ویلنگٹن کے قریب پائے جانے والے ایک براؤن اسکیوا نامی ہجرت کرنے والے سمندری پرندے میں سامنے آیا تھا۔

وزیر اینڈریو ہوگارڈ نے کہا کہ اگرچہ کسی مقامی پرندے میں ایچ 5 این ون وائرس کی موجودگی مایوس کن ہے، تاہم ہفتے کے آغاز میں پہلے کیس کی تصدیق کے بعد یہ غیر متوقع نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ شکاری باز سردیوں کے موسم میں شکار کی تلاش میں ساحلی علاقوں کا رخ کرتے ہیں اور متاثرہ پرندوں کا شکار کرنے، انہیں کھانے یا مردہ پرندوں کو نوچنے کے دوران وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: برڈ فلو کا خطرہ: دنیا میں پہلی بار نایاب جنگلی جانوروں کی ویکسینیشن کا آغاز

حکام کے مطابق اب تک ملک میں پولٹری یا فارموں میں پالے جانے والے مرغیوں اور دیگر پرندوں میں برڈ فلو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

ادھر صحت کے حکام نے ملک کی 5 انتہائی نایاب نسلوں کے تقریباً 300 افزائشی پرندوں کی ویکسینیشن کا پروگرام شروع کر دیا ہے، جن میں اڑنے سے محروم تاکاہے اور کاکاپو بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں آسٹریلیا میں بھی پہلی بار ایک مقامی سمندری پرندے میں ایچ 5 این ون وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، جبکہ اس سے قبل سامنے آنے والے تمام کیسز ہجرت کرنے والے پرندوں تک محدود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے صوبوں کی تشکیل عوامی ضرورت ہے، سیاستدان ذمہ داری لیں، عبدالعلیم خان

2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی فعال صوبہ بنانے کا ہدف

بیلجیم، گھر کی مرمت کے دوران دیوار سے 2 ارب 89 کروڑ کا سونا نکل آیا، اصل وارث کون؟، نئی بحث شروع

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی