آزاد کشمیر انتخابات: بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا جائزہ، بروقت تکمیل کی ہدایت

ہفتہ 11 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے رکن سید نظیر الحسن گیلانی نے پرنٹنگ پریس آف پاکستان کا دورہ کرکے عام انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے عمل کا جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں:آزاد جموں و کشمیر میں انتخابات، الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستیں شائع کردیں

اس موقع پر حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جموں اور ویلی کے تمام حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل ہو چکی ہے، جبکہ آزاد جموں و کشمیر کے 33 انتخابی حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ تیزی سے جاری ہے اور جلد مکمل کر لی جائے گی۔

سید نظیر الحسن گیلانی نے پرنٹنگ کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام مراحل مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے جائیں تاکہ انتخابی شیڈول کے مطابق بیلٹ پیپرز کی بروقت ترسیل یقینی بنائی جا سکے۔

مزید پڑھیں:آزاد کشمیر الیکشن کمیشن انتخابی تیاریوں میں مصروف، شفاف عمل یقینی بنانے کا اعلان

دورے کے دوران ایس ایس پی سیکیورٹی سید ریاض بخاری نے بیلٹ پیپرز کی حفاظت اور محفوظ ترسیل کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی، جبکہ الیکشن کمیشن کے رکن نے ہدایت کی کہ پرنٹنگ، پیکنگ، ترسیل اور سیکیورٹی کے تمام مراحل میں شفافیت، احتیاط اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لنکا پریمیئر لیگ سے قبل بڑا ایکشن، میچ فکسنگ کے شبہے میں بھارتی مالک گرفتار

فیفا ورلڈ کے فاتحین کو پہلی بار امریکی طرز کی انگوٹھیاں دی جائیں گی

تعطیلات خوشی سے غم میں بدل گئیں، ویڈیو کال پر ملازم کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا

پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے نئے امکانات، صحت اور بائیوٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا: چینی سفیر

3 بڑے امریکی ٹی وی چینلز نے ٹرمپ کا خطاب براہِ راست نشر کرنے سے انکار کر دیا

ویڈیو

’کاروبار میں آسانی‘ کی 558 اصلاحات پر پیشرفت، 468 ارب روپے سے زائد بچت متوقع، وزیراعظم

بھارت سے دریائے چناب میں پانی کی آمد 4 روز میں 21 ہزار 600 کیوسک کم، سندھ طاس معاہدے پر تشویش بڑھ گئی

جب جماعتوں میں مشاورت کی روایت کمزور پڑنے لگے تو اختلافات بڑھ جاتے ہیں، رہنما ایم کیو ایم رؤف صدیقی

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون