خیبرپختونخوا میں 19 سے 23 جولائی تک شدید بارشوں کا الرٹ، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کا خدشہ

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا نے 19 سے 23 جولائی تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے فلش فلڈ، لینڈ سلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے اور عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا نے 19 سے 23 جولائی کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے پیش نظر موسمی انتباہ جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال، اپر و لوئر دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، جبکہ پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی اور اچانک سیلاب (فلش فلڈ) آنے کا بھی امکان ہے۔

ادارے نے خبردار کیا ہے کہ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، سوات اور ایبٹ آباد میں موسلا دھار بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ تیز ہوائیں اور آسمانی بجلی کمزور مکانات، بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز اور فصلوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے حساس علاقوں میں ایمرجنسی مشینری، امدادی سامان اور ریسکیو ٹیموں کی پیشگی تعیناتی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیش میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

سیاحوں سے کہا گیا ہے کہ وہ موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ندی نالوں اور دریاؤں کے قریب جانے سے احتراز کریں، جبکہ کسانوں اور مویشی پال حضرات کو فصلوں اور جانوروں کے تحفظ کے لیے ضروری احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بارش کے دوران زیر آب سڑکوں، پلوں اور برساتی نالوں کو ہرگز عبور نہ کریں۔ ادارے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری ٹول فری ہیلپ لائن 1700 پر فوری اطلاع دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تعطیلات خوشی سے غم میں بدل گئیں، ویڈیو کال پر ملازم کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا

پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے نئے امکانات، صحت اور بائیوٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا: چینی سفیر

3 بڑے امریکی ٹی وی چینلز نے ٹرمپ کا خطاب براہِ راست نشر کرنے سے انکار کر دیا

بنوں میں کامیاب آپریشن، صدر زرداری کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

آئی ٹی شعبہ پھر سبقت لے گیا، برآمدات 4.6 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر

ویڈیو

’کاروبار میں آسانی‘ کی 558 اصلاحات پر پیشرفت، 468 ارب روپے سے زائد بچت متوقع، وزیراعظم

بھارت سے دریائے چناب میں پانی کی آمد 4 روز میں 21 ہزار 600 کیوسک کم، سندھ طاس معاہدے پر تشویش بڑھ گئی

جب جماعتوں میں مشاورت کی روایت کمزور پڑنے لگے تو اختلافات بڑھ جاتے ہیں، رہنما ایم کیو ایم رؤف صدیقی

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون