وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی بوسنیائی سفیر اور ڈینش وزیر سے ملاقاتیں

جمعرات 15 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں بوسنیا کے سفیر ثاقب فورک  نے الوداعی ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور بوسنیا ہرزیگوینا کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور بوسنیا کے درمیان تاریخی اور دوستانہ تعلقات ہیں۔

بلاول بھٹو نے پاکستان میں قیام کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اضافے کے لیے ثاقب فورک کی خدمات کو سراہا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ڈنمارک کے وزیر برائے دیو کوپ اور گلوبل کلائمٹ پالیسی سے ملاقات کی۔

علاوہ ازیں پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ڈنمارک کے وزیر برائے ترقیاتی تعاون اور عالمی موسمیاتی پالیسی ڈین جورگنسن نے یہاں دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان سیاسی، تجارتی، اقتصادی، سرمایہ کاری، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں موسمیاتی تبدیلی اور گرین ٹرانزیشن کے شعبوں میں کلیدی توجہ مرکوز کی گئی۔

دفتر خارجہ کے مطابق ڈین جورگنسن پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد میں ہیں۔ ملاقات میں دونوں وزراء نے اگست 2022 میں دستخط کیے گئے گرین فریم ورک اینگیجمنٹ ایگریمنٹ پر “پلان آف ایکشن (2023-2027)” کا تبادلہ کیا۔ پلان آف ایکشن قابل تجدید توانائی اور گرین ٹرانزیشن میں مشترکہ اقدامات اور منصوبوں کی راہ ہموار کرے گا۔ یہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں بھی کردار ادا کرے گا اور اس طرح ایک پائیدار مستقبل کی بنیاد فراہم کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں