ورلڈ کپ 2026: اسپین اور ارجنٹینا کے درمیان فائنل، فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

اتوار 19 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں آج اسپین اور ارجنٹینا آمنے سامنے ہوں گے، جہاں نہ صرف دنیا کی سب سے بڑی فٹبال ٹرافی کا فیصلہ ہوگا بلکہ ریکارڈ مالی انعام بھی داؤ پر لگا ہوگا۔ فیفا کے مطابق عالمی چیمپیئن بننے والی ٹیم کی قومی فٹبال فیڈریشن کو 5 کروڑ ڈالر جبکہ رنر اپ کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ملیں گے، یعنی کامیابی اور شکست کے درمیان 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا فرق ہوگا۔

رواں برس امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہونے والے 48 ٹیموں پر مشتمل ورلڈ کپ کے لیے فیفا نے مجموعی طور پر 87 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی ریکارڈ مالی تقسیم کا اعلان کیا ہے۔ اس پیکج میں کارکردگی کی بنیاد پر انعامی رقم، تیاری کے اخراجات اور شریک ٹیموں کے لیے اضافی مالی معاونت شامل ہے۔ گزشتہ ورلڈ کپ 2022 کے مقابلے میں انعامی رقم میں تقریباً 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

فیفا کے مطابق ٹورنامنٹ میں شریک ہر قومی فیڈریشن کو صرف کوالیفائی کرنے پر ایک کروڑ ڈالر کی ضمانتی رقم دی گئی، جبکہ تیاری کے لیے فی ٹیم 25 لاکھ ڈالر فراہم کیے گئے۔ مزید برآں وفود کے اخراجات اور دیگر انتظامی سہولیات کے لیے بھی اضافی فنڈز مختص کیے گئے۔

ٹورنامنٹ کے مختلف مراحل کے لیے بھی الگ الگ انعامات مقرر کیے گئے ہیں۔ راؤنڈ آف 32 تک پہنچنے والی ٹیم کو ایک کروڑ 10 لاکھ، پری کوارٹر فائنل کھیلنے والی ٹیم کو ایک کروڑ 50 لاکھ، کوارٹر فائنلسٹ کو ایک کروڑ 90 لاکھ، چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 2 کروڑ 70 لاکھ اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ فائنل سے قبل نیتن یاہو نے ارجنٹینا کی حمایت کا اعلان کردیا

فیفا کا کہنا ہے کہ انعامی رقم براہِ راست قومی فٹبال فیڈریشنز کو دی جاتی ہے، جبکہ کھلاڑیوں کو ملنے والے بونس کا فیصلہ متعلقہ فیڈریشنز اور ٹیموں کے درمیان ہونے والے معاہدوں کے مطابق کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ فیفا کے کلب بینیفٹس پروگرام کے تحت قومی ٹیموں کو کھلاڑی فراہم کرنے والے کلبوں میں بھی ریکارڈ 35 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تقسیم کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

ویڈیو

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی