نورین نیازی کے بیان پر عوام میں غم و غصہ، سیاست کی خاطر ریاست کی بے توقیری قابل قبول نہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

اتوار 19 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی نے اپنے بھائی کی سیاست کے پیچھے ایسے بیانات دیے جو بھارتی میڈیا کی زینت بنے، جبکہ ان کے بیان پر عوام میں انتہائی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ سیاست کی خاطر ریاست کی بے توقیری قابل قبول نہیں۔

مزید پڑھیں: نورین نیازی کے ریمارکس پاکستان مخالف، ملکی استحکام کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائےگی، وفاقی وزرا

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان ہے تو سب کچھ قائم ہے۔ پی ٹی آئی کی منفی ہتھکنڈے استعمال کرنے کی سیاست دفن ہو چکی ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے مسائل پر انہوں نے کبھی تنقید نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ اپنی سیاست کی خاطر پاکستان کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔ نورین نیازی کی پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی، جبکہ پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کرنے والوں کو ہمیشہ رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج پوری دنیا میں پاکستان کی عزت و وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے اور پاکستان کی عزت و وقار میں اضافے کا یہ سفر ہمیشہ جاری رہے گا۔

مسلم لیگ ن خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ مسلم لیگ ن خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور مسلم لیگ ن کی خواتین رہنماؤں نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کا ہر ورکر ملکی ترقی پر یقین رکھتا ہے۔ کارکن ہر مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہے، جبکہ وہ کارکنوں کی جانب سے دی گئی عزت کے مشکور ہیں۔

کشمیر بنے گا پاکستان

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ کشمیریوں کا ایک ہی نعرہ ہے، کشمیر بنے گا پاکستان، جبکہ دنیا بھر کے کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہجرت کرنے والوں کی قربانیاں تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گی اور ہجرت کرنے والے کشمیریوں کی حب الوطنی کو شک کی نگاہ سے نہیں دیکھنے دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی بہن نورین نیازی کو متنازع بیان پر این سی سی آئی اے نے طلب کرلیا

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ کشمیر کاز کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کی سازش کو بھی ناکام بنایا جائے گا، جبکہ کشمیر میں ہونے والے انتخابات بہت اہمیت کے حامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

طالبان قیادت کے بیانات پر پاکستان کا مؤقف، افغانستان میں دہشتگردی اور حکومتی طرزِ عمل پر سوالات

اسپین کے سیوٹا میں تارکین وطن میں متعدی امراض پھیلنے لگے

’میری شہرت اور کام کو نقصان نہ پہنچائیں‘،گووندا نے سونیتا کو خبردار کردیا

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی