بلاول بھٹو کا خواجہ آصف سے متعلق طرز گفتگو درست نہیں، سیاسی ماحول کشیدہ ہو سکتا ہے، رانا ثنااللہ

اتوار 19 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللّٰہ نے خبردار کیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی حالیہ تقاریر سیاسی ماحول کو مزید کشیدہ کر سکتی ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللّٰہ نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو نامناسب قرار دیا۔

انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف کے حوالے سے بلاول بھٹو کا طرزِ گفتگو درست نہیں تھا۔ ان کے مطابق ووٹ حاصل کرنے کے لیے نفرت پر مبنی سیاست کے بجائے بلاول بھٹو کو ایک قومی رہنما کے طور پر بات کرنی چاہیے۔

رانا ثنااللّٰہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) میں کسی کو توہین آمیز انداز میں پارٹی سے نکالنے کی نہ ماضی میں کوئی روایت رہی ہے اور نہ اب ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم فیصل راٹھور نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو کالعدم قرار دیا، جس کی وفاقی حکومت نے مکمل حمایت کی اور وہ اس فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری اپنی تقاریر اور اشاروں کے ذریعے اس فیصلے کی مخالفت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بلاول بھٹو زرداری نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو وفاقی کابینہ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے سوال اٹھایا تھا کہ کشمیر سے متعلق وزیر دفاع کا بیان وفاقی حکومت کی پالیسی ہے یا نہیں، جس پر وزیراعظم شہباز شریف کو وضاحت دینی چاہیے۔

بلاول بھٹو نے آج آزاد کشمیر کے شہر کوٹلی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر وزیر دفاع خواجہ آصف پر تنقید کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی