’دختر شعیب اختر‘ موضوع بحث کیوں بن گئیں؟

جمعرات 15 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق پاکستانی کرکٹر شعیب اختر کی ’صاحبزادی‘ سوشل میڈیا پر اچانک سے موضوع بحث بن چکی ہیں۔

اپنی تیز رفتار بولنگ کے باعث دنیائے کرکٹ میں ’راولپنڈی ایکسپریس‘ کا لقب پانے والے شعیب اختر نے حال ہی میں عائلین شیخ نامی ایک نوجوان خاتون کے ساتھ لی گئی اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اشارہ کیا کہ وہ ان کی دختر ہیں۔ تصویر کے کیپشن میں ان کا لکھنا تھا کہ ’اپنی بیٹی کے ساتھ چِل موڈ میں‘۔

یاد رہے کہ شعیب اختر نے 23 جولائی 2014 کو رباب خان کے ساتھ شادی کی تھی اور ان کے پہلے بیٹے محمد میکائیل علی کی پیدائش 7 نومبر 2016 کو ہوئی جب کہ ان کا دوسرا بیٹا 14 جولائی 2019 کوپیدا ہوا تھا۔ اس سے قبل کبھی شعیب اختر کی جانب سے اپنی کسی بیٹی کے ہونے کا تذکرہ نہیں سنا گیا تھا۔

گو مذکورہ پوسٹ میں شعیب اختر نے تصویر میں ان کے ساتھ نظر آنے والی نوجوان خاتون کو اپنی بیٹی تو کہا لیکن فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ وہ ان کی حقیقی دختر ہیں یا پھر منہ بولی بیٹی ہیں۔

اس طرح پہلی مرتبہ شعیب اختر کی جانب سے اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کرنے پر زیادہ تر مداحوں نے  مسرت کا اظہار کیا تاہم کچھ ایسے بھی تھے جنہوں نے بیٹی کے ’انکشاف‘ پر حیرت بھی ظاہر کی جب کہ کچھ نے استفسار کیا کہ ان کی بیٹی اتنی جلدی بڑی کیسے ہوگئیں۔

ایک مداح نے فیس بک پر تصویر کے نیچے اپنے تبصرے میں لکھا کہ کیا یہ سچ میں شعیب اختر کی بیٹی ہیں؟

ایک صارف نے حیرت کا اظہار کیا کہ شعیب اختر کی شادی تو سنہ 2014 میں ہوئی تھی، بیٹی اتنی جلدی بڑی ہوگئی!

واضح رہے کہ شعیب اختر نے انسٹاگرام اسٹوری میں تصویر میں موجود نوجوان خاتون کے اکاؤنٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کا نام عائلین شیخ بتایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

بھارتی وزیر دفاع جرمن آبدوز میں پھنس گئے، تنگ ہیچ سے گزرنے کی ویڈیو وائرل

کینسر کی مریضہ نے لاعلاج قرار دیے جانے کے 5 دن بعد شادی کر لی

استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹیز میں 175 فیصد تک اضافہ، 62 ماڈلز مہنگے

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار