آزاد کشمیر میں انتخابات کا دن قریب آتے ہی سیاسی گہما گہمی تیز ہوگئی ہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کل مظفرآباد میں ایک بڑے جلسۂ عام سے خطاب کریں گے۔
مسلم لیگ (ن) نے مظفرآباد کے یونیورسٹی گراؤنڈ میں جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کل 21 جولائی کو قائد مسلم لیگ اور وزیراعلیٰ پنجاب مظفرآباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ کی مہم جاری، نواز شریف کے دورہ میرپور کا اعلان
انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے دورۂ مظفرآباد کی تمام تیاریاں اور انتخابی جلسے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز مظفر آباد میں انتخابی جلسے سے کل 21 جولائی منگل کو خطاب کریں گے، نواز شریف آزاد کشمیر میں دو بڑے انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے، ایک میرپور اور دوسرا مظفرآباد میں ہوگا، صدر شاہ غلام قادر pic.twitter.com/zOhHpdXaPn
— Siddique Jan SMT (@SdqJaanSMT) July 20, 2026
شاہ غلام قادر کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ سینیٹر رانا ثناء اللہ خان، وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام سمیت دیگر وفاقی وزراء بھی جلسے میں شریک ہوں گے۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات: کون سے سابق وزرائے اعظم اس معرکے کا حصہ ہیں؟
انہوں نے آزاد کشمیر کے مختلف حلقوں کے امیدواروں، پارٹی رہنماؤں، بلدیاتی نمائندوں اور کارکنوں سے جلسے میں بھرپور شرکت کی اپیل کی۔
شاہ غلام قادر نے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف آزاد کشمیر میں 2 بڑے انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے، جن میں ایک میرپور اور دوسرا مظفرآباد میں ہوگا۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر: پی ٹی آئی نے انتخابات کا بائیکاٹ کیوں کیا، 27 جولائی کو اس کا فائدہ کس پارٹی کو ہوگا؟
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر میں ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی ہے اور اپنی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن 2026 میں کامیابی حاصل کرے گی۔
شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ الیکشن کا بروقت انعقاد ناگزیر ہے اور صاف و شفاف انتخابات ہی عوامی مسائل کا بہترین حل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کشمیری عوام سے بے پناہ محبت رکھتی ہے اور ہر مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔














