پاکستان میں آئل ریفائنریوں کی جدیدکاری پر پیشرفت، وزیر خزانہ کی ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے وفد سے ملاقات

منگل 21 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر و جنرل منیجر بیری گلک مین کی قیادت میں وفد سے ملاقات کی۔

مزید پڑھیں:برآمدات پر مبنی ترقی ہی پاکستان کے معاشی استحکام کا واحد راستہ ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب

ملاقات میں پاکستان کی آئل ریفائنریوں کی جدیدکاری اور توسیع کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اس منصوبے سے ملک کی مقامی ریفائننگ صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور درآمدی پیٹرولیم مصنوعات پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔

ملاقات میں ہنی ویل کی جدید ٹیکنالوجی، آلات اور منصوبے کے لیے امریکی ایکزم بینک، ڈی ایف سی، ایکسپورٹ کریڈٹ ایجنسیوں اور بین الاقوامی بینکوں کے ذریعے ممکنہ مالی معاونت پر بھی گفتگو ہوئی۔

مزید پڑھیں:وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی ڈیووس میں سعودی وزیرِ سرمایہ کاری خالد الفالح سے ملاقات

سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کی توانائی کے تحفظ، صنعتی ترقی اور پائیدار اقتصادی نمو میں اہم کردار ادا کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp