ایرانی وزیر داخلہ کو پاکستان مونومنٹ پر گارڈ آف آنر، یادگارِ شہداء پر فاتحہ خوانی

منگل 21 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے اپنے دورۂ پاکستان کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پاکستان مونومنٹ کا دورہ کیا۔

اسلام آباد کے سیاحتی مقام شکرپڑیاں پر قائم اس یادگار کے دورے پر فیڈرل کانسٹیبلری کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقاتیں متوقع

دورے کے موقع پر ایرانی وزیر داخلہ نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر انہوں نے وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اسکندر مومنی نے پاکستان مونومنٹ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں یادگار اور اس کی تاریخی اہمیت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

ایرانی وزیر داخلہ نے پاکستان مونومنٹ اور یادگارِ شہداء کی تاریخی و قومی اہمیت کو سراہتے ہوئے ان کی منفرد حیثیت کی تعریف کی۔

بعد ازاں اسکندر مومنی نے شکر پڑیاں سے اسلام آباد شہر اور مارگلہ پہاڑی سلسلے کا نظارہ بھی کیا۔

اس موقع پر انسپکٹر جنرل فیڈرل کانسٹیبلری ریاض نذیر گاڑا، ڈی آئی جی اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف کا خواتین کے شوہر اور سسرالیوں کے لیے اہم پیغام

دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

حکومت سے مذاکرات ناکام، گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا آغاز کردیا

آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپیئن شپ میں پاکستان کی تاریخی کامیابی، سلور میڈل جیت لیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر