کیا سام سنگ کا گلیکسی زیڈ فولڈ 8 اسمارٹ فونز کی دنیا بدل دے گا؟ حیران کن لیکس سامنے آگئیں

منگل 21 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سام سنگ کے آئندہ فولڈایبل اسمارٹ فون گلیکسی زیڈ فولڈ 8 سے متعلق نئی معلومات سامنے آئی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی اپنے نئے فلیگ شپ فون میں کئی اہم تبدیلیاں متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔

اگرچہ گلیکسی زیڈ فولڈ 7 پہلے ہی پتلے ڈیزائن، 200 میگا پکسل مین کیمرے اور بہتر کور اسکرین کے باعث ایک بڑی اپ گریڈ ثابت ہوا تھا تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق گلیکسی زیڈ فولڈ 8 میں مزید بہتر ڈیزائن، طاقتور پروسیسر، بڑی بیٹری اور زیادہ چوڑی بیرونی اسکرین دی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا سام سنگ کے نئے فولڈ ایبل فون کا سب سے بڑا راز اسپائیڈر مین نے فاش کر دیا؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق سام سنگ 2026 کے دوسرے گلیکسی اَن پیکڈ ایونٹ میں گلیکسی زیڈ فولڈ 8 کے ساتھ گلیکسی زیڈ فولڈ 8 الٹرا اور گلیکسی زیڈ فلپ 8 بھی متعارف کرا سکتا ہے۔

لیک ہونے والی تصاویر کے مطابق گلیکسی زیڈ فولڈ 8 کی سب سے نمایاں تبدیلی اس کی پہلے سے زیادہ چوڑی کور اسکرین ہوگی جو بند حالت میں بھی عام اسمارٹ فون جیسا تجربہ فراہم کرے گی۔ اس تبدیلی سے ٹائپنگ، ویڈیوز دیکھنے اور روزمرہ استعمال میں صارفین کو زیادہ سہولت ملنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون کو ٹکر دینے کی تیاری، سام سنگ گلیکسی ایس 27 میں زبردست فیچر متعارف

رپورٹس کے مطابق اس فون میں اسنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ جنریشن 5 فار گلیکسی پروسیسر، 12 جی بی ریم اور ایک ٹیرا بائٹ تک اسٹوریج دی جا سکتی ہے جس سے کارکردگی، ملٹی ٹاسکنگ اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے متعلق فیچرز مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔

کیمروں کے حوالے سے بھی بہتری کی اطلاعات ہیں تاہم اب تک سامنے آنے والی معلومات کے مطابق سام سنگ ممکنہ طور پر ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ برقرار رکھے گا۔ اگرچہ گلیکسی زیڈ فولڈ 7 پہلے ہی 200 میگا پکسل مین کیمرے سے لیس ہے، لیکن نئے ماڈل میں الٹرا وائیڈ اور ٹیلی فوٹو کیمروں کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

لیک رپورٹس کے مطابق گلیکسی زیڈ فولڈ 8 میں 7.6 انچ کا اندرونی فولڈیبل ڈسپلے، 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور تقریباً 4,800 ایم اے ایچ بیٹری دیے جانے کا امکان ہے جو موجودہ ماڈل کے مقابلے میں بہتر بیٹری بیک اپ فراہم کر سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سام سنگ واقعی زیادہ چوڑی کور اسکرین، نئی چپ سیٹ اور بہتر بیٹری کے ساتھ گلیکسی زیڈ فولڈ 8 متعارف کراتا ہے تو یہ فولڈیبل فون کے شوقین صارفین کے لیے ایک پرکشش اپ گریڈ ثابت ہو سکتا ہے۔ تاہم جن صارفین کے پاس پہلے سے گلیکسی زیڈ فولڈ 7 موجود ہے اور وہ اس کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ان کے لیے نئے ماڈل پر اپ گریڈ کرنا شاید اتنا ضروری نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: سام سنگ نے نئے فولڈ ایبل فون کی جھلک دکھا دی، ڈیزائن میں بڑی تبدیلی

واضح رہے کہ سام سنگ نے تاحال گلیکسی زیڈ فولڈ 8 یا اس کی خصوصیات کی باضابطہ تصدیق نہیں کی اس لیے مذکورہ تمام معلومات لانچ سے قبل سامنے آنے والی لیکس اور غیر سرکاری رپورٹس پر مبنی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

گوگل جیمنی کی اے آئی تصاویر سے نمایاں واٹر مارک ہٹانے کی سہولت متعارف کرا سکتا ہے

35 برس بعد امریکا میں خسرہ کے کیسز ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی بھی پاکستانی گلوکار شمعون اسماعیل کے مداح نکلے

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب