افغانستان میں قیامت خیز سیلاب، 23 افراد جاں بحق، 100 لاپتا

منگل 21 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان کے مشرقی صوبے نورستان میں شدید سیلاب نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد جاں بحق جبکہ تقریباً 100 افراد لاپتا ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کو ملبے تلے دبے افراد تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ دور دراز علاقے پرون میں مقامی افراد لکڑی کے ڈنڈوں اور اپنے ہاتھوں سے لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں سیلاب کے باعث 300 سے زیادہ افراد جاں بحق، ہزاروں مکانات تباہ

سیلابی ریلے نے صوبائی دارالحکومت پرون میں متعدد دکانیں تباہ کر دیں، جبکہ بڑے بڑے پتھر عمارتوں سے ٹکرا گئے۔ امدادی کارکن بیلچوں اور ہاتھوں کی مدد سے ملبہ ہٹا کر متاثرین کو تلاش کررہے ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق یہ سیلاب انتہائی خوفناک تھا۔ ایک فارماسسٹ فرید گل ظہیر نے بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایسا خطرناک سیلاب نہیں دیکھا، ہر طرف چیخ و پکار تھی اور ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے زلزلہ آیا ہو۔

نورستان کے حکام کے مطابق پرون کے میئر اور کئی سرکاری اہلکار بھی لاپتا افراد میں شامل ہیں۔ سیلاب سے ہوٹل، بازار اور دکانیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور افغانستان میں شدید بارشیں اور سیلاب، کم از کم 45 افراد جاں بحق

افغان ہلال احمر کے ترجمان جمعہ خان نائل نے صورتحال کو انتہائی تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ رضاکار متاثرہ علاقوں میں خوراک، پانی اور خیمے فراہم کر رہے ہیں۔

افغان وزارت دفاع نے امدادی سرگرمیوں میں مدد کے لیے فوج تعینات کر دی ہے، جبکہ اقوام متحدہ نے بھی صورتحال کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔

ماہرین کے مطابق افغانستان موسمیاتی تبدیلی اور سیلابی صورتحال سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، جہاں حالیہ برسوں میں قدرتی آفات میں اضافہ ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حماس کا غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کے لیے آمادگی کا اعلان

بیرون ملک جانے کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلا سود قرض، حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف کا خواتین کے شوہر اور سسرالیوں کے لیے اہم پیغام

دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر