پاکستان اور افغانستان میں شدید بارشیں اور سیلاب، کم از کم 45 افراد جاں بحق

منگل 31 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور افغانستان میں گزشتہ 5 دنوں کے دوران ہونے والی شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کم از کم 45 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:ایتھوپیا میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں، پاکستان کا اظہار افسوس

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں نے تباہی مچائی، جہاں 17 افراد جاں بحق اور 56 زخمی ہوئے۔

ادھر افغانستان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق افغانستان میں 28 افراد ہلاک اور 49 زخمی ہوئے، جبکہ 100 سے زائد مکانات تباہ ہوگئے۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں شدید بارشوں کے باعث منہدم ہونے والے اپنے گھر کا ملبہ ایک شخص ہٹا رہا ہے۔

اموات کی زیادہ تر اطلاعات صوبوں پروان، میدان وردک، دایکندی اور لوگر سے موصول ہوئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں موسم اب بھی غیر مستحکم ہے اور مزید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ برقرار ہے۔ مجموعی طور پر 1,140 خاندان متاثر ہوئے ہیں۔

قدرتی آفات کے ماہرین کے مطابق افغانستان شدید موسمی حالات، خصوصاً بارشوں اور مون سون کے دوران سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا شکار رہتا ہے، جس کی بڑی وجہ کمزور انفراسٹرکچر ہے۔

مزید پڑھیں:بھارت اور نیپال میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 60 سے زیادہ ہلاکتیں

حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دریاؤں اور سیلابی ریلوں سے دور رہیں اور موسمی پیشگوئیوں پر سختی سے عمل کریں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’کیا پراسیکیوٹر جنرل ملک کے بادشاہ ہیں؟‘ سانحہ بلدیہ کیس میں التوا مانگنے پر سپریم کورٹ کے سخت ریمارکس

سپریم کورٹ بار انتخابات، صدر سمیت اہم عہدوں کے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری

جنوبی افریقہ کی ناوی پلے نے نوبیل امن انعام جیت لیا، بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے لیے خدمات کا اعتراف

پاکستان میں 5,241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 3 لاکھ 17ہزار سے تجاوز کرگئی

بھارتی دارالحکومت دہلی قلعہ بن گیا، ہزاروں پولیس اہلکار تعینات، میٹرو اسٹیشنز اور شاہراہیں بند

ویڈیو

حیدرآباد: سڑکوں کی زبوں حالی اور بیڈ گورننس، اربوں روپے کہاں جا رہے ہیں اور مقامی مسائل کون حل کرے گا؟

پی ٹی آئی کے 13 سال، چارسدہ کا ایک سوال: ضلع صحت کی سہولیات سے محروم کیوں؟

لانگ مارچ کے دوران خیبرپختونخوا میں آٹے کے بحران کا خدشہ: قیمتیں آسمان پر، حکومتی اقدامات پر سوالات

کالم / تجزیہ

لیٹر باکس سے ان باکس تک

مودی حکومت، راہول اور جنریشن زی کا نیا سیاسی معرکہ

لانگ مارچ کی 12ویں برسی