دنیا کا سب سے بڑا مرجانی نظام تباہی کے خطرے سے دوچار، سائنسدانوں کا انتباہ

منگل 21 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سائنسدانوں نے آسٹریلیا کے عظیم بیریئر ریف کو بڑے پیمانے پر مرجان کی سفیدی اور ماحولیاتی نظام کے خاتمے کے شدید خطرے سے خبردار کر دیا ہے۔

دنیا کے سب سے بڑے زندہ ڈھانچے کے طور پر مشہور عظیم بیریئر ریف کو رواں برس شدید موسمی اثرات اور ایل نینو کے باعث غیر معمولی خطرات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مرجانی چٹانوں کی شدید گرمی میں زندہ رہنے کی صلاحیت: موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف جنگ میں امید کی نئی کرن

ماہرین کے مطابق 2024 اور 2025 کے دوران اس علاقے میں سخت مرجانوں کی مقدار میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث کئی برسوں سے جاری مرجانوں کی بڑے پیمانے پر سفیدی نے اس نظام کو شدید متاثر کیا ہے۔

کوئنزلینڈ کی جیمز کک یونیورسٹی کے ماہر ماحولیات مورگن پراچیٹ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شدید ایل نینو کے بعد آنے والی کوئی بڑی تباہی مقامی سطح پر کئی اقسام کے جانداروں کے خاتمے اور پورے ماحولیاتی نظام کے بکھرنے کا سبب بن سکتی ہے۔

یونیورسٹی آف کوئنزلینڈ کے سمندری علوم کے پروفیسر اوو ہویگ گُلڈ برگ نے کہا کہ حکومتوں کی جانب سے بروقت اقدامات نہ کرنے سے صرف مرجانی چٹانوں ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر سمندری حیات کا مستقبل بھی خطرے میں ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ صورتحال انتہائی سنگین ہے اور اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو نقصان کو روکنا مشکل ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت جسے خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے

ماہرین کے مطابق گرم ہوتے سمندر، شدید موسمی واقعات، زرعی سرگرمیوں اور صنعتی آلودگی کے اخراج کے ساتھ ساتھ ساحلی علاقوں میں بڑھتی تعمیرات بھی مرجانی نظام کے لیے بڑے خطرات بن چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کا ادارہ یونیسکو 2021 سے عظیم بیریئر ریف کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، جب اسے خطرے سے دوچار عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ تاہم رواں سال اسے اس فہرست میں شامل ہونے سے بچا لیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک جانے کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلا سود قرض، حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف کا خواتین کے شوہر اور سسرالیوں کے لیے اہم پیغام

دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

حکومت سے مذاکرات ناکام، گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا آغاز کردیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر