مہاجرین کی 12 نشستیں برقرار رہنی چاہئیں، مسلم لیگ (ن) کا مؤقف واضح ہے، بلال اظہر کیانی

بدھ 22 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ اگر مہاجرین جموں و کشمیر اپنی نمائندگی کی نشستوں کا حق برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں مسلم لیگ (ن) کے انتخابی نشان شیر پر مہر لگانا ہوگی۔

مزید پڑھیں:نواز شریف کا وزیراعظم شہباز شریف سے انوکھی ’خواہش‘ کا اظہار

جہلم میں آزاد جموں و کشمیر کے حلقہ ایل اے 42 ویلی 3 کے امیدوار سید شوکت شاہ اور حلقہ ایل اے 39 جموں 6 کے امیدوار راجہ صدیق کی انتخابی مہم کے سلسلے میں محلہ سلیمان، پارس چک خاصہ، رجی پور، کھرالہ اور پکھوال میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا مؤقف بالکل واضح ہے کہ مہاجرین جموں و کشمیر کی 12 مخصوص نشستیں برقرار رہنی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی دراصل مہاجرین جموں و کشمیر کی کامیابی ہوگی، جبکہ شیر پر مہر آزاد کشمیر میں تیز رفتار ترقی اور عوامی خوشحالی کی ضمانت ثابت ہوگی۔

وزیر مملکت نے کہا کہ جو لوگ اپنے فیصلوں پر قائم نہیں رہ سکتے، وہ عوام سے کیے گئے وعدے بھی پورے نہیں کر سکتے۔

مزید پڑھیں:آزاد کشمیر کے عوام کا دیرینہ خواب پورا ہونے کے قریب، تاریخ میں پہلی بار الیکٹرک بسیں چلیں گی

اس موقع پر حلقہ ایل اے 39 جموں 6 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجا صدیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا آزاد کشمیر میں فقید المثال استقبال کشمیری عوام کی ان سے محبت کا اظہار ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وعدے صرف نواز شریف ہی پورے کرتے ہیں۔

تقریب کے دوران مختلف برادریوں اور علاقے کے عمائدین نے بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک جانے کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلا سود قرض، حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف کا خواتین کے شوہر اور سسرالیوں کے لیے اہم پیغام

دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

حکومت سے مذاکرات ناکام، گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا آغاز کردیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر