اسٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس 400 سے زائد پوائنٹس گر گیا

بدھ 22 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر فروخت کا رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے باعث انڈیکس ابتدائی چند منٹوں میں 400 سے زائد پوائنٹس کی کمی کا شکار ہوگیا۔

صبح 10 بج کر 28 منٹ تک بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 419.87  پوائنٹس یعنی0.24  فیصد کمی کے بعد 175,713.69 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی کشیدگی سے سرمایہ کار محتاط، پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی سے دوچار

مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، فرٹیلائزر، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور بجلی پیدا کرنے والے شعبوں میں نمایاں رہا۔

حب پاور ، پاکستان آئل فیلڈز، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، حبیب بینک، نیشنل بینک اور اینگرو جیسے انڈیکس پر اثرانداز ہونے والے بڑے حصص منفی زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔

منگل کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں محدود تیزی دیکھی گئی تھی، مشرقِ وسطیٰ میں جغرافیائی کشیدگی میں ممکنہ کمی کی امید پر سرمایہ کاروں نے منتخب حصص میں خریداری کی، تاہم امریکا اور ایران کے تعلقات سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے باعث مجموعی سرمایہ کاری محتاط رہی۔

منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس 205.83  پوائنٹس یعنی 0.12 فیصد اضافے کے ساتھ 176,133.57  پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: عالمی معیشت میں بہتری: اسٹاک مارکیٹ اور سونے چاندی میں سرمایہ کاری کب کی جائے؟

بین الاقوامی مارکیٹوں میں بدھ کے روز ایشیائی حصص بازاروں میں تیزی دیکھی گئی، سرمایہ کاروں نے امریکی مارکیٹوں کی بحالی سے مثبت اشارے حاصل کیے، جبکہ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی میں مزید شدت کے انتباہ کے باوجود بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں کو نظر انداز کیا۔

جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک خطے کے حصص پر مشتمل ایم ایس سی آئی انڈیکس میں 1.2 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس 6 فیصد سے زائد بڑھ گیا۔

جاپان کا نکی 225 انڈیکس 1.9 فیصد اوپر رہا، جبکہ ایس اینڈ پی 500 ای-منی فیوچرز میں 0.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادھر برینٹ خام تیل کی قیمت 0.6 فیصد اضافے کے بعد 91.55 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، یہ اضافہ اس وقت سامنے آیا جب سعودی عرب سے ایشیا جانے والے خام تیل کے 2 ٹینکروں نے یمن کے ایران نواز حوثیوں کی جانب سے حملوں کی دھمکی کے بعد بحیرۂ احمر میں اپنا راستہ تبدیل کر لیا۔

مزید پڑھیں: لائیو اسٹاک اور زراعت پر توجہ دے کر ایک سال میں معیشت بہتر کی جا سکتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

امریکی مارکیٹ میں گزشتہ شب ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.9  فیصد اضافے کے ساتھ مسلسل 3 روزہ مندی کا سلسلہ توڑنے میں کامیاب رہا، اس بہتری کی بڑی وجہ سیمی کنڈکٹر کمپنیوں کے حصص میں تیزی تھی۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے ابتدائی ہفتوں میں جنوبی کوریا کی سیمی کنڈکٹر برآمدات تقریباً 3 گنا بڑھ گئیں، جبکہ جون میں تائیوان کے برآمدی آرڈرز بھی مارکیٹ توقعات سے زیادہ رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی اے اور ایئر فرانس کا اشتراک، ایک ہی ٹکٹ پر یورپ کے 21 شہروں کا سفر ممکن

راول ڈیم صفائی مہم، 200 سے زیادہ رضاکاروں کی شرکت، 2 ٹن کچرا اٹھا لیا

پاکستان میں مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ’آئی آر ایف پیس بلڈر فورم‘ اگست میں شروع ہوگا

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم انتقال کر گئے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کردیا گیا

ویڈیو

اسحاق ڈار کی فلپائن میں سری لنکا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں

پاکستان نے ہاتھ کھڑے کردیے، ایران کو الٹی میٹم، کاکروچ جنتا پارٹی احتجاج سے مودی پریشان، نواز شریف کی انوکھی خواہش

بھارت میں طلبا احتجاج نہیں، ہندتوا فاشسٹ سوچ کے خلاف بغاوت ہوئی ہے، سابق سینیٹر مشاہد حسین سید

کالم / تجزیہ

مزید عدالتیں یا بہتر انصاف؟

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ

کشمیر انتخابات: تصویر کا ایک رخ یہ بھی ہے