عالمی کشیدگی سے سرمایہ کار محتاط، پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی سے دوچار

پیر 20 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرقِ وسطیٰ میں امریکا اور ایران کے درمیان حملوں میں شدت آنے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز شدید فروخت کے رجحان کے باعث انڈیکس کاروبار کے دوران ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی کا شکار ہوگیا۔

دوپہر 12 بج کر 34 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,027.82 پوائنٹس یعنی 0.58 فیصد کی کمی کے بعد 174,774.96 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ کر مندی سے دوچار، کیا معیشت خطرے میں ہے؟

مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ آٹوموبائل، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور بجلی پیدا کرنے والے شعبوں میں نمایاں رہا۔

او جی ڈی سی ایل، ماری انرجیز، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، پاکستان آئل فیلڈز، حبکو، مسلم کمرشل بینک، میزان بینک اور نیشنل بینک جیسے مارکیٹ پر اثرانداز ہونے والے بڑے شیئرز منفی زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔

گزشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید دباؤ کا شکار رہی تھی، علاقائی جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں اضافے اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد متاثر ہوا، جس کے باعث مارکیٹ مسلسل دوسرے ہفتے بھی مندی کی لپیٹ میں رہی۔

ہفتہ وار مارکیٹ جائزے کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس گزشتہ ہفتے 3.5 فیصد یعنی 6,438.97 پوائنٹس کمی کے بعد 175,802.80 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار، انڈیکس تقریباً 5 ہزار پوائنٹس گر گیا

دوسری جانب عالمی مالیاتی منڈیوں میں بھی دباؤ برقرار ہے، خلیجی خطے میں کشیدگی بڑھنے سے خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے خدشات دوبارہ شدت اختیار کر گئے ہیں۔

برینٹ خام تیل کی قیمت ایک ماہ سے زائد عرصے میں پہلی بار 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

امریکا کی جانب سے ایران پر مسلسل نویں روز حملوں اور ایران کی جانب سے خطے میں جوابی کارروائیوں نے سرمایہ کاروں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی ہے اور ایک بحری جہاز میں آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

برینٹ خام تیل 2.6 فیصد اضافے کے ساتھ 90.40 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 2.3 فیصد بڑھ کر 84.39 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں: عالمی معیشت میں بہتری: اسٹاک مارکیٹ اور سونے چاندی میں سرمایہ کاری کب کی جائے؟

عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی مندی کا رجحان دیکھا گیا۔ ایشیا پیسیفک حصص کا ایم ایس سی آئی انڈیکس 0.3 فیصد نیچے آگیا، جبکہ چین کے بلیو چپ شیئرز میں 1.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی پر مشتمل مارکیٹ مزید 4.2 فیصد گر گئی، جبکہ جاپان کی نکی مارکیٹ سرکاری تعطیل کے باعث بند رہی، جو گزشتہ ہفتے 6.4 فیصد کمی کا شکار ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے صوبوں کی تشکیل میں 6 سے 8 ماہ لگ سکتے ہیں، رانا ثنا اللہ

’ باس سکیم‘ نامی نیا سائبر حملہ، واردات کا طریقہ کار کیا ہے، کیسے بچا جاسکتا ہے؟

اسلام آباد کی سیکیورٹی کے لیے صوبوں سے 23 ہزار سے زائد پولیس نفری طلب کرلی گئی

پاکستان اور لبنان میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق، لبنانی وزیر داخلہ احمد الحجار 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

بلوچستان میں خواتین کے خلاف تیزاب گردی و تشدد کا سلسلہ نہ تھم سکا، 5 سال میں قتل کے 390 واقعات رپورٹ

ویڈیو

27 ستمبر مارچ سے قبل پی ٹی آئی اندرونی اختلافات کا شکار، ہزاروں افراد نکالنا بھی مشکل، اندرونی کہانی سامنے آگئی

رضا اللہ کے بھائی نے والد کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے پر کیسے آمادہ کیا؟

ویڈیو میں ایکشن دیکھ کر اندازہ ہو گیا تھا، لڑکے میں ٹیلنٹ ہے، آج رضا اللہ نے ثابت کر دیا، کوچ رفعت اللہ مہمند

کالم / تجزیہ

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘

جدید ملٹری میوزیم اور قومی یادداشت میں ان کا کردار

راجا جی ریل کا ایک پرانا سفر