’شادی کے تیسرے دن مجھ پر تشدد ہوا‘، خلع کی درخواست کے بعد شوہر حارث کھوکھر پر ڈاکٹر نبیہہ کے سنگین الزامات

بدھ 22 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا انفلیوئنسر ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے اپنی ازدواجی زندگی میں پیش آنے والے تنازعات پر پہلی مرتبہ تفصیل سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر حارث کھوکھر سے علیحدگی کے لیے عدالت میں خلع کی درخواست دائر کر دی ہے۔

ایک انٹرویو میں ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے کہا کہ وہ اپنی زندگی کے انتہائی مشکل دور سے گزر رہی ہیں۔ ان کے مطابق انہیں شوہر کے گھر سے نکال دیا گیا اور ان کا سامان بھی واپس بھجوا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال وہ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں مزید بات نہیں کرنا چاہتیں اور صرف دعاؤں کی درخواست کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں ہمیشہ مظلوم خواتین کے حق میں آواز اٹھاتی رہی ہوں۔ اب میں یہ دکھانا چاہتی ہوں کہ تقریباً ہر عورت اسی طرح کے مسائل کا سامنا کر رہی ہے۔ مردوں کی ایسی تربیت نہیں کی جاتی کہ وہ اپنی بیوی کا احترام کریں اور یہی وجہ ہے کہ خلع کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پہلے میں سمجھتی تھی کہ زیادہ تر قصور عورتوں کا ہوتا ہے لیکن اب مجھے احساس ہوا ہے کہ اصل مسائل مردوں میں ہیں‘۔

ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے بتایا کہ خلع کی درخواست جمع کرانے کے بعد انہیں شوہر کی جانب سے طلاق کا نوٹس بھی موصول ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں پہلے ہی اندازہ تھا کہ حارث کھوکھر انہیں طلاق دینے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pulse Pakistan (@pulsepakistan_pk)

انٹرویو کے دوران ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے اپنے شوہر پر جسمانی تشدد کے الزامات بھی عائد کیے۔ ان کے مطابق شادی کے تیسرے ہی دن ایک لڑکی سے فون پر گفتگو سامنے آئی تو انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mian Saad Farzeen (@miansaadfarzeen)

انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان کے بیٹے کے سامنے ان کے کردار پر سوالات اٹھائے گئے اور ماضی میں مرد ساتھیوں کے ساتھ بنائی گئی ویڈیوز کی بنیاد پر ان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر