آئی فون صارفین کے لیے بڑی خوشخبری؟ کیا ایپل اب اقساط پر آئی فون فروخت کرے گا؟

بدھ 22 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنی ہارڈویئر فروخت کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلی لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی امریکا میں ‘Apple Upgrade’ کے نام سے نیا لیزنگ پروگرام متعارف کرانے جا رہی ہے، جس کے تحت صارفین آئی فون، میک، آئی پیڈ اور ایپل واچ کم ماہانہ اقساط پر حاصل کر سکیں گے اور ضرورت پڑنے پر انہیں جلد اپ گریڈ بھی کر سکیں گے۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق یہ پروگرام 28 جولائی سے امریکا میں شروع کیے جانے کا امکان ہے۔ اس اسکیم کے تحت صارفین ماہانہ ادائیگی کے عوض ڈیوائس لیز پر حاصل کریں گے جبکہ لیز کی مدت کے دوران وہ نئی ڈیوائس پر منتقل ہونے، مکمل ادائیگی کرکے ڈیوائس اپنی ملکیت میں لینے یا معاہدہ مکمل ہونے پر اسے اپنے پاس رکھنے کا انتخاب کر سکیں گے۔ پروگرام کی فنانسنگ سویڈن کی مالیاتی ٹیکنالوجی کمپنی کلارنا (Klarna) فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں سائبر سیکیورٹی کی بڑی ناکامی، آئی فون 18 کی لانچ سے قبل ایپل کا حساس ڈیٹا چوری

رپورٹ کے مطابق یہ پروگرام ایپل کے موجودہ iPhone Upgrade Program اور روایتی فنانسنگ ماڈل کی جگہ لے سکتا ہے جس کے ذریعے کمپنی ڈیوائسز کی فروخت کو ملکیت کے بجائے لیزنگ ماڈل پر منتقل کرنا چاہتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس پروگرام میں زیادہ تر آئی فون، میک، آئی پیڈ اور ایپل واچ ماڈلز شامل ہوں گے، تاہم Apple Watch SE، بنیادی آئی پیڈ، iPhone 16 اور MacBook Neo جیسے انٹری لیول ماڈلز اس سہولت سے مستثنیٰ ہوں گے۔ اسی طرح تعلیمی اداروں اور کاروباری صارفین کے لیے کی جانے والی خریداری بھی پروگرام کا حصہ نہیں ہوگی، جبکہ AppleCare بھی اس اسکیم میں شامل نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون صارفین کیلئے خوشخبری، آئی او ایس 26 کے پوشیدہ فیچرز سامنے آگئے

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی فون اور ایپل واچ کے لیے لیز کی مدت 24 ماہ جبکہ میک اور آئی پیڈ کے لیے 36 ماہ رکھی جائے گی۔ پروگرام میں شمولیت سے قبل صارفین کا سافٹ کریڈٹ چیک بھی کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق ایپل کا یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صارفین پہلے کے مقابلے میں اسمارٹ فونز اور لیپ ٹاپ زیادہ عرصے تک استعمال کر رہے ہیں، جس کے باعث نئی ڈیوائسز کی فروخت کی رفتار سست ہوئی ہے۔ کم ماہانہ اقساط کے ذریعے کمپنی صارفین کو زیادہ تیزی سے نئی ڈیوائسز اپ گریڈ کرنے کی ترغیب دینا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون کی فروخت نے تاریخ کی بلند ترین سطح حاصل کر لی

تاہم ایپل نے تاحال Apple Upgrade پروگرام کی باضابطہ تصدیق نہیں کیجبکہ کمپنی اور کلارنا نے اس حوالے سے رائٹرز کی جانب سے تبصرے کی درخواست پر فوری ردعمل بھی نہیں دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

گوگل جیمنی کی اے آئی تصاویر سے نمایاں واٹر مارک ہٹانے کی سہولت متعارف کرا سکتا ہے

35 برس بعد امریکا میں خسرہ کے کیسز ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی بھی پاکستانی گلوکار شمعون اسماعیل کے مداح نکلے

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب