معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے شادی کرلی، دلہن کون ہیں؟

بدھ 22 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کے معروف اور سب سے زیادہ سبسکرائب کیے جانے والے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ (جمی ڈونلڈسن) رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

مسٹر بیسٹ نے اپنی ساتھی کانٹینٹ کریئیٹر تھیا بوئسن سے شادی کی خبر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔ دونوں نے دسمبر 2024 میں کرسمس کے موقع پر اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MrBeast (@mrbeast)

بین الاقوامی جریدے کے مطابق شادی کی تقریب برطانوی کاروباری شخصیت رچرڈ برینسن کے نجی جزیرے نیکر آئی لینڈ پر منعقد ہوئی جہاں صرف 70 قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔ تقریبات 14 جولائی سے شروع ہوئیں اور ایک ہفتے تک جاری رہیں۔

رپورٹ کے مطابق دلہن تھیا بوئسن نے Nicole + Felicia Couture کا تیار کردہ خصوصی عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ مسٹر بیسٹ نے Ralph Lauren کا ڈیزائن کردہ ٹکسیڈو پہنا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں مسٹر بیسٹ کی پہلی ویڈیو نے ریکارڈ توڑ دیا، ریاض سیزن میں عالمی توجہ کا مرکز

واضح رہے کہ مسٹر بیسٹ جن کا اصل نام جمی ڈونلڈسن ہے جون 2025 میں یوٹیوب پر 400 ملین سبسکرائبرز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے انفرادی کانٹینٹ کریئیٹر بنے تھے۔ انہوں نے 2012 میں یوٹیوب پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا جبکہ 2017 میں ان کی وائرل ویڈیو نے انہیں عالمی شہرت دلائی۔

مسٹر بیسٹ اپنی منفرد چیلنج ویڈیوز، بڑے انعامات اور فلاحی سرگرمیوں کے باعث دنیا بھر میں مقبول ہیں۔ انہوں نے ہزاروں افراد کی آنکھوں کے مفت آپریشن، سماعت سے محروم افراد کے لیے کوکلیئر امپلانٹس اور جمیکا میں بے گھر افراد کے لیے مکانات کی تعمیر جیسے کئی فلاحی منصوبوں میں بھی حصہ لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشہور یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کی کمپنی پر جنسی ہراسانی کا مقدمہ، سابق خاتون ملازم کے سنگین الزامات

تاہم ان کے کیریئر میں تنازعات بھی سامنے آئے۔ گزشتہ سال ستمبر میں ان کے گیم شو Beast Games کے پانچ گمنام شرکاء نے مقدمہ دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ انہیں معاوضہ ادا نہیں کیا گیا، غیر محفوظ حالات میں رکھا گیا اور شو کے دوران جنسی ہراسانی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی اے اور ایئر فرانس کا اشتراک، ایک ہی ٹکٹ پر یورپ کے 21 شہروں کا سفر ممکن

راول ڈیم صفائی مہم، 200 سے زیادہ رضاکاروں کی شرکت، 2 ٹن کچرا اٹھا لیا

پاکستان میں مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ’آئی آر ایف پیس بلڈر فورم‘ اگست میں شروع ہوگا

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم انتقال کر گئے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کردیا گیا

ویڈیو

اسحاق ڈار کی فلپائن میں سری لنکا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں

پاکستان نے ہاتھ کھڑے کردیے، ایران کو الٹی میٹم، کاکروچ جنتا پارٹی احتجاج سے مودی پریشان، نواز شریف کی انوکھی خواہش

بھارت میں طلبا احتجاج نہیں، ہندتوا فاشسٹ سوچ کے خلاف بغاوت ہوئی ہے، سابق سینیٹر مشاہد حسین سید

کالم / تجزیہ

مزید عدالتیں یا بہتر انصاف؟

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ

کشمیر انتخابات: تصویر کا ایک رخ یہ بھی ہے