عالمی تنازعات کا حل صرف سفارتکاری سے ہی ممکن ہے، اسحاق ڈار اور کاجا کالاس کے درمیان اہم ملاقات

بدھ 22 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منیلا میں 33 ویں ’آسیان ریجنل فورم‘ (اے آر ایف ) کے موقع پر یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور و سیکیورٹی پالیسی اور یورپی کمیشن کی نائب صدر کاجا کالاس سے اہم ملاقات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ’پاکستان-ای یو اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان‘ کے تحت دوطرفہ تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

سفارت کاری کی اہمیت اور عالمی معاشی اثرات

ملاقات کے دوران علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ خاص طور پر امریکا اور ایران کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں پائیدار سفارت کاری ہی امن و استحکام کا واحد اور دیرپا راستہ ہے۔

انہوں نے اس کشیدگی کے علاقائی سیکیورٹی، عالمی توانائی کی منڈیوں، سمندری تحفظ اور تجارت و سپلائی چینز پر پڑنے والے اثرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسلسل بات چیت اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

جی ایس پی پلس اور اقتصادی شراکت داری

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یورپی یونین کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ’جی ایس پی پلس‘ فریم ورک کے تحت تمام بین الاقوامی کنونشنز پر مؤثر عملدرآمد کے لیے پاکستان کے کامل عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں:اسحاق ڈار کی یورپی یونین خارجہ امور کی نمائندے سے ٹیلی فونک گفتگو، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اس موقع پر یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کاجا کالاس نے بھی اسلام آباد میں منعقدہ ’پاک ای یو اسٹریٹجک ڈائیلاگ‘ کے 8 ویں دور کے اپنے حالیہ دوطرفہ دورے کو گرمجوشی سے یاد کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

امریکا، ایران کشیدگی میں پاکستان نے وہ کر دکھایا جو بڑی عالمی طاقتیں نہ کر سکیں، ساؤتھ ایشین وائسز

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر