موبائل آپریٹنگ کمپنیوں نے کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کردیا

بدھ 22 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی باقاعدہ منظوری کے بعد تمام موبائل آپریٹنگ کمپنیوں نے کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کردیا ہے۔

 اس حوالے سے پی ٹی اے نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر 15 ہائبرڈ اور صرف ڈیٹا پر مشتمل پیکجز کی نئی ٹیرف شیٹس بھی جاری کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا واٹس ایپ کی وجہ سے پاکستان میں وائس کالز کا رجحان ختم ہو رہا ہے؟

ان ٹیرف شیٹس میں کمپنیوں کے تمام موجودہ پیکجز کی نئی قیمتیں، سہ ماہی نرخ، ان کی مدت اور صارفین کو ملنے والی تمام سہولیات کی مکمل تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

نئے نرخوں کے جائزہ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مختلف موبائل پیکجز کی قیمتوں میں 19 سے 33 فیصد تک کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سب سے زیادہ اثر ماہانہ بنیادوں پر استعمال ہونے والے کال اور ڈیٹا پیکجز پر پڑا ہے جن کی قیمتوں میں 500 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے، جبکہ 15 دنوں کے لیے دستیاب کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتیں بھی 300 روپے تک بڑھا دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 20 کروڑ موبائل صارفین کی حد عبور ہونے پر خواتین کو مفت موبائل فون دینے کا اعلان

اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز استعمال کرنے والے صارفین کو بھی اب 130 روپے تک اضافی ادا کرنے ہوں گے۔

مختصر المدتی پیکجز کی بات کی جائے تو تین روزہ پیکجز کی قیمت میں 21 روپے اور دو روزہ پیکجز میں 20 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ایک روزہ ہائبرڈ پیکج کی قیمت میں 5 روپے کا معمولی اضافہ ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیلجیم، گھر کی مرمت کے دوران دیوار سے 2 ارب 89 کروڑ کا سونا نکل آیا، اصل وارث کون؟، نئی بحث شروع

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

طالبان قیادت کے بیانات پر پاکستان کا مؤقف، افغانستان میں دہشتگردی اور حکومتی طرزِ عمل پر سوالات

اسپین کے سیوٹا میں تارکین وطن میں متعدی امراض پھیلنے لگے

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی