وقت بتائے گا میئر کی خاطر پیپلز پارٹی نے جماعت اسلامی کو دور کرکے کیا کھویا کیا پایا، شیخ رشید احمد

جمعہ 16 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عوامی مسلم لیگ پاکستان کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وقت بتائے گا میئر کی خاطر پیپلز پارٹی نے جماعت اسلامی کو دور کرکے کیا کھویا کیا پایا۔ کراچی میئر کے الیکشن کے بعد جو صاف شفاف انتخابات کے خواب دیکھ رہے ہیں کیا وہ شرمندہ تعبیر ہوں گے؟

اکثریت کے باوجود جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا میئر نہیں بن سکا، کراچی کا انتخاب قومی الیکشن کا ٹریلر ہے آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے جس کا عملی مظاہرہ کل پیپلز پارٹی نےکر دکھایا ہے۔ 9 لاکھ عوام کے ووٹ 3 لاکھ ووٹوں کے سامنے بے بس ہو گئے۔ منتخب ممبرز کسی کی کیا خدمت کریں گے اُن کو خود خدمت کی ضرورت ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا پوری دنیا ہمیں سمجھانے کی کوششیں کر رہی ہے لیکن ہم سمجھ سے عاری ہیں، حکمران ملک کو معاشی حادثے کی طرف لے کر جا رہے ہیں، آئی ایم ایف دیوالیہ ہونے سے بچانا چاہتا ہے لیکن حکمران دیوالیہ کی طرف لے جانا چاہتے ہیں تاکہ ملک میں معاشی ایمرجنسی لگا سکیں ڈیفالٹ گھر کے دروازے پر دستک دے رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ کہتا ہے آئی ایم ایف جیو پالیٹکس کر رہا ہے ہمیں سری لنکا بنانے کے بعد مذاکرات کرے گا، شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی سربراہ سے ایک گھنٹے کی فون پر گفتگو خاک میں مل گئی ہے۔ اسحاق ڈار کا غیرذمہ دارنہ بجٹ اُس کی زبان کا ساتھ نہیں دے رہا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ملک بوستان کہتا ہے کہ ڈالر 370 تک جاسکتا ہے، عوام خودکشیاں کر رہے ہیں حکمران غیر ملکی دوروں پر ہیں۔ لطیف کھوسہ جیسے نامور وکیل کے گھر حملہ خطرے کی گھنٹی ہے کوئی بھی بڑا حادثہ ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: بچوں میں ایچ آئی وی کا تشویشناک پھیلاؤ، مزید اعداد و شمار سامنے آگئے

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

میرپور ڈویژن میں پولنگ پرامن ماحول میں جاری، سیکیورٹی انتظامات مؤثر، بہترین ٹرن آؤٹ کی توقع، کمشنر میرپور

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ نے اداکارہ سمرین کور کے ساتھ تعلقات کا اعلان کر دیا، پیغام میں کیا لکھا؟

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان