اسلام آباد: پھلگراں میں حفاظتی دیوار پہلی ہی بارش میں گر گئی، تعمیراتی معیار پر سوالات

جمعرات 23 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت کے علاقے پھلگراں میں پرنس روڈ پر تعمیر کی گئی حفاظتی دیوار مون سون کی پہلی ہی بارش کے بعد زمین بوس ہو گئی، جس کے بعد منصوبے کے تعمیراتی معیار اور مبینہ بے ضابطگیوں پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

سوشل میڈیا پر دیوار کے گرنے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں حفاظتی پشتے کو نیچے سے ٹوٹتے اور منہدم ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش

اطلاعات کے مطابق مذکورہ حفاظتی دیوار چند ماہ قبل سڑک اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تعمیر کی گئی تھی، تاہم گزشتہ روز ہونے والی ہلکی بارش نے اس تعمیراتی کام کی قلعی کھول دی۔

بارش کے بعد دیوار اچانک گر گئی، جس پر شہریوں نے منصوبے میں مبینہ ناقص تعمیراتی مٹیریل اور معیار پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر اتنی بڑی لاگت سے تعمیر ہونے والی حفاظتی دیوار پہلی ہی بارش کا مقابلہ نہ کر سکی تو اس سے متعلقہ اداروں کی کارکردگی اور تعمیراتی نگرانی پر سنگین سوالات جنم لیتے ہیں۔

صحافی اعزاز سید نے بھی اس معاملے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اٹھاتے ہوئے کہا کہ پھلگراں کی پرنس روڈ پر تعمیر کی گئی حفاظتی دیوار گزشتہ روز کی ہلکی بارش کے بعد اس حالت میں پہنچ گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دیوار چند ماہ قبل تعمیر کی گئی تھی اور غفلت کسی کی بھی ہو، اس کے نتائج بالآخر بے گناہ شہریوں کو ہی بھگتنا پڑتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد نہ بارش سے محفوظ نہ ڈکیتوں سے، اس شہر کو کس کی نظر لگ گئی؟

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے منصوبے پر 28 کروڑ روپے لاگت آنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حفاظتی دیوار کے منصوبے کی مجموعی لاگت ڈھائی کروڑ روپے تھی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں ناقص تعمیراتی معیار سامنے آنے پر متعلقہ سائٹ انجینئر کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ ذمہ دار ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے تحت حفاظتی دیوار کے باقی ماندہ حصے کو بھی مسمار کیا جا رہا ہے تاکہ پوری دیوار ازسرِنو تعمیر کی جا سکے۔

جبکہ نئی تعمیر پر آنے والے تمام اخراجات متعلقہ ٹھیکیدار سے وصول کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے تعمیری کردار کو عمان کا خراج تحسین، علاقائی امن کے لیے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستانی آموں کے یورپ میں چرچے، یورپی یونین کے سفیر بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا وسیع کریک ڈاؤن، 3000 سے زائد کشمیری گرفتار، متعدد مکانات مسمار

بھارت میں مودی حکومت کے خلاف بڑھتا احتجاج، سلمان خان بھی شامل ہوگئے

امریکا ایران جنگ مزید خطرناک مرحلے میں داخل، تہران کا ’آنکھ کے بدلے آنکھ‘ کی پالیسی پر عمل کا اعلان

ویڈیو

مون سون سیزن: لاہور سے ایک گھنٹے میں بارش کا پانی نکالنا ہدف ہے، ڈی ایم ڈی واسا

پاکستان اور کینیڈا کے معاشی تعلقات کا نیا باب، کراچی کے لیے بڑے منصوبے کا عندیہ

اسحاق ڈار کی فلپائن میں سری لنکا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں

کالم / تجزیہ

شفاف انتخابات کا فریب

مزید عدالتیں یا بہتر انصاف؟

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ