حکومت کی سام سنگ کو پاکستان سے عالمی منڈیوں تک برآمدات بڑھانے کی پیشکش

جمعرات 23 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے عالمی ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کو پاکستان میں موبائل فونز کی مینوفیکچرنگ، ریفربشمنٹ اور برآمدات کے لیے علاقائی مرکز قائم کرنے کی دعوت دی ہے۔

یہ دعوت بدھ کے روز وزارت تجارت میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران دی گئی، جس میں سام سنگ پاکستان کے کنٹری ہیڈ کی قیادت میں کمپنی کے وفد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: سام سنگ نے پاکستان میں گلیکسی S26 سیریز متعارف کرادی، الٹرا ماڈل کی قیمت کیا ہوگی؟

سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیر تجارت نے کمپنی کو یقین دلایا کہ حکومت ایسی سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی جو برآمدات میں اضافے، ویلیو ایڈیشن کے فروغ اور صنعتی پیداوار میں وسعت کا باعث بنے۔

جام کمال خان نے سام سنگ پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی مقامی مارکیٹ تک محدود رہنے کے بجائے یہاں تیار ہونے والے اسمارٹ فونز کو افریقہ سمیت دیگر ابھرتی ہوئی عالمی منڈیوں میں برآمد کرنے پر غور کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنی بڑھتی ہوئی مینوفیکچرنگ صلاحیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صرف مقامی طلب پوری کرنے کے بجائے عالمی سپلائی چین کا حصہ بننا چاہیے۔

وزیر تجارت نے پاکستان میں بین الاقوامی معیار کے موبائل فون ریفربشمنٹ مراکز قائم کرنے کی سام سنگ کی تجویز کا بھی خیرمقدم کیا۔

مزید پڑھیں: سام سنگ نے نئے فولڈ ایبل فون کی جھلک دکھا دی، ڈیزائن میں بڑی تبدیلی

انہوں نے کہا کہ منظم اور ضابطہ کار کے تحت قائم ریفربشمنٹ نظام نہ صرف مقامی صنعت کو مضبوط کرے گا بلکہ معیاری ریفربشڈ موبائل فونز کی برآمدات کے نئے مواقع پیدا کرنے، روزگار کے مواقع بڑھانے اور تکنیکی مہارت کے فروغ میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

اجلاس کے دوران سام سنگ کے وفد نے پاکستان میں موبائل فون مینوفیکچرنگ کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت اور مقامی اسمبلی کے شعبے میں کمپنی کی سرمایہ کاری سے آگاہ کیا۔

وفد نے حکومت کو بتایا کہ ٹیکس نظام میں حالیہ تبدیلیوں اور سیمی ناک ڈاؤن اور کمپلیٹلی بلٹ یونٹ پر درآمدی ڈیوٹی کے فرق میں کمی کے باعث مقامی طور پر تیار کیے جانے والے موبائل فونز کی مسابقت متاثر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: سام سنگ میسجز ایپ بند کرنے کا فیصلہ، اپنے پیغامات محفوظ کرلیں

وفد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مقامی مینوفیکچرنگ اور سرمایہ کاری کے تسلسل کے لیے دونوں کیٹیگریز کے درمیان مناسب ٹیرف فرق برقرار رکھا جائے۔

سام سنگ کے نمائندوں نے استعمال شدہ موبائل فونز کی تجارتی بنیادوں پر درآمد پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مقامی صنعت متاثر ہو رہی ہے، حالانکہ پاکستان میں موبائل فونز کی تیاری کی صلاحیت موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسحاق ڈار اور پینی وونگ کی ملاقات، خطے میں امن کے لیے سفارتکاری پر زور

پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے، شہباز شریف کا محمد بن سلمان کو یقین دہانی

ڈاکٹر آکاش قتل کیس: گرفتار ملزمان کی مبینہ مقابلے میں ہلاکت نے تحقیقات پر سوالیہ نشان لگادیا

مودی کا خوف ختم، حکومت مخالف طلبہ تحریک کو بالی ووڈ کی بھرپور حمایت، سلمان خان، عالیہ بھٹ سمیت کئی فنکار میدان میں آگئے

پاکستان کی طرف سے حوثیوں کے سعودی آئل ٹینکر پر حملے کی شدید مذمت، ریاض کی مکمل حمایت کا اعادہ

ویڈیو

مون سون سیزن: لاہور سے ایک گھنٹے میں بارش کا پانی نکالنا ہدف ہے، ڈی ایم ڈی واسا

پاکستان اور کینیڈا کے معاشی تعلقات کا نیا باب، کراچی کے لیے بڑے منصوبے کا عندیہ

اسحاق ڈار کی فلپائن میں سری لنکا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں

کالم / تجزیہ

شفاف انتخابات کا فریب

مزید عدالتیں یا بہتر انصاف؟

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ