مثبت آغاز کے باوجود اسٹاک مارکیٹ گراوٹ کا شکار، انڈیکس میں 1,300 پوائنٹس سے زائد کمی

جمعرات 23 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبار کے آغاز میں مثبت رجحان کے باوجود انڈیکس 900 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ منفی زون میں چلا گیا۔

دوپہر 12 بج کر 53 منٹ تک بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 918.27 پوائنٹس یعنی 0.53 فیصد کمی کے بعد 173 ہزار 511.65 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

مارکیٹ میں کمرشل بینکوں، کھاد، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور بجلی پیدا کرنے والے شعبوں میں فروخت کا رجحان غالب رہا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ کر مندی سے دوچار، کیا معیشت خطرے میں ہے؟

حبکو، ماری انرجیز، او جی ڈی سی ایل، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، ایس ایس جی سی، پاکستان اسٹیٹ آئل، مسلم کمرشل بینک، نیشنل بینک اور یونائیٹڈ بینک جیسے انڈیکس پر اثرانداز ہونے والے بڑے حصص خسارے میں ٹریڈ کرتے رہے۔

دوسری جانب ایک اہم پیشرفت میں عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل نے بدھ کو پاکستان کی طویل المدتی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ بی مائنس سے بڑھا کر بی کر دی۔

ایجنسی نے اس بہتری کی وجہ سیاسی و ادارہ جاتی استحکام اور آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات کے مؤثر نفاذ کو قرار دیا۔

ایس اینڈ پی کے مطابق پاکستان کے لیے مستحکم آؤٹ لک اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ملک میں سیاسی اور ادارہ جاتی ماحول بہتر ہوا ہے، جبکہ معاشی اصلاحات پائیدار اقتصادی ترقی اور مالیاتی استحکام میں مددگار ثابت ہوں گی۔

یاد رہے کہ بدھ کے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید فروخت کے دباؤ کا شکار رہی تھی، مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی کشیدگی اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خدشات کے باعث سرمایہ کاروں نے بلیو چپ اور سائیکلیکل حصص میں سرمایہ کاری کم کر دی تھی۔

جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 703.64 پوائنٹس یعنی 0.97 فیصد کمی کے بعد 174 ہزار 429.93 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید پڑھیں: عالمی معیشت میں بہتری: اسٹاک مارکیٹ اور سونے چاندی میں سرمایہ کاری کب کی جائے؟

عالمی سطح پر جمعرات کو ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں مثبت رجحان دیکھا گیا، امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے مصنوعی ذہانت کے بنیادی ڈھانچے پر بھاری سرمایہ کاری کے اعلانات سے ایشیائی چِپ ساز کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا۔

تاہم مشرق وسطیٰ میں جنگ کے پھیلاؤ نے خام تیل کی قیمتوں کو 6 ہفتوں کی بلند ترین سطح تک پہنچا دیا، ابتدائی کاروبار میں برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 2 فیصد اضافے کے بعد 96 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

جس کی وجہ امریکا کی جانب سے ایران پر نئی کارروائیاں اور یمن کے حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانا قرار دیا جا رہا ہے۔

تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عالمی مہنگائی کے خدشات بھی دوبارہ بڑھ گئے ہیں، جبکہ سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ امریکی فیڈرل ریزرو شرح سود میں مزید اضافہ کر سکتا ہے۔

دوسری جانب الفابیٹ اور ٹیسلا کے مالی نتائج سے ظاہر ہوا کہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں سرمایہ کاری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

الفابیٹ نے رواں سال کے لیے اپنے سرمائے کے اخراجات کا تخمینہ بڑھاتے ہوئے 195 سے 205 ارب ڈالر کے درمیان سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں: لائیو اسٹاک اور زراعت پر توجہ دے کر ایک سال میں معیشت بہتر کی جا سکتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسی توقع کے باعث جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ جاپان کا نکی انڈیکس بھی تقریباً ایک فیصد بڑھ گیا۔

ایشیا پیسیفک خطے کے حصص پر مشتمل ایم ایس سی آئی انڈیکس بھی ابتدائی کاروبار میں تقریباً ایک فیصد اضافے کے ساتھ ٹریڈ کرتا رہا اور ہفتہ وار بنیاد پر تقریباً 3 فیصد اضافے کی جانب گامزن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے صوبوں کی تشکیل عوامی ضرورت ہے، سیاستدان ذمہ داری لیں، عبدالعلیم خان

2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی فعال صوبہ بنانے کا ہدف

بیلجیم، گھر کی مرمت کے دوران دیوار سے 2 ارب 89 کروڑ کا سونا نکل آیا، اصل وارث کون؟، نئی بحث شروع

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی