34 برس بعد انصاف، 5 کروڑ روپے ہرجانے کی وصولی کے لیے کشن لال زندہ نہ رہے

جمعرات 23 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انصاف کے حصول کے لیے 34 برس طویل انتظار کے بعد، کراچی کی مقامی عدالت نے سڑک حادثے کا شکار ہو کر عمر بھر کے لیے معذور ہونے والے شہری کشن لال کے حق میں تاریخی فیصلہ سنا دیا ہے۔

ستم ظریفی دیکھیے کہ مدعی مقدمہ کشن لال اپنے حق میں آنیوالے اس عدالتی فیصلے سے ایک برس قبل وفات پاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایئر بلیو حادثہ 2010: قانونی جنگ لڑنے والے لواحقین بالآخر حق کے حصول کے قریب

عدالتی فیصلے کے تحت سندھ حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ اور بس ڈرائیور کو مشترکہ طور پر 1 کروڑ روپے کے ہرجانہ سمیت کیس دائر کرنے کی تاریخ سے رقم کی ادائیگی تک 15 فیصد سالانہ منافع ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

واقعہ کیا تھا؟

9 مارچ 1992ء کو مرکزی کورنگی روڈ، اختر کالونی بس اسٹاپ کے قریب سندھ حکومت کی ملکیتی بس کے ڈرائیور محمود نے انتہائی لاپرواہی اور تیز رفتاری سے غلط سائیڈ پر گاڑی چلاتے ہوئے پیدل چلنے والے 27 سالہ نوجوان کشن لال کو کچل دیا تھا۔

حادثے کے نتیجے میں کشن لال کی دائیں ٹانگ بری طرح کچلی گئی اور دیگر جسمانی چوٹیں بھی آئیں، جناح اسپتال میں ابتدائی علاج کے بعد انفیکشن پھیلنے کے باعث ان کی دائیں ٹانگ گھٹنے کے اوپر سے کاٹنی پڑی، جبکہ دانت ٹوٹ گئے اور چہرے پر گہرے زخم آئے، اس واقعہ کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس میں درج کیا گیا تھا۔

زندگیاں بدل دینے والے اثرات

عدالتی فیصلے کے مطابق حادثے کے وقت کشن لال چمڑے کی کٹائی کے ماہر کاریگر تھے اور ماہانہ 3,000 روپے کماتے تھے۔ ٹانگ کٹ جانے کے بعد وہ ہمیشہ کے لیے معذور اور ویل چیئر کے محتاج ہو گئے، جس سے نہ صرف ان کا روزگار ختم ہوگیا بلکہ مستقبل میں بیرون ملک جا کر کام کرنے کا خواب بھی بکھر گیا۔

قانونی چارہ جوئی کا آغاز کرتے ہوئے انہوں نے 1994ء میں انہوں نے 1 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا۔

عدالتی کارروائی اور اہم نکات

کیس کی سماعت کے دوران ڈرائیور محمود یکطرفہ کارروائی کا شکار رہا، جبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی جانب سے تسلی بخش دفاع یا شواہد پیش نہیں کیے جا سکے۔

عدالت نے قرار دیا کہ چونکہ ڈرائیور سرکاری ملازمت اور ڈیوٹی کے دوران لاپرواہی کا مرتکب ہوا، اس لیے صوبائی حکومت بطور مالک اس کے اقدام کی قانونی ذمہ دار ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ شدید جسمانی معذوری، ذہنی اذیت، اور آمدن کے تمام ذرائع ختم ہو جانے کے بعد ہرجانے کی یہ رقم بالکل جائز اور منصفانہ ہے۔

حکومت کو ادائیگی کے لیے 3 ماہ کی مہلت

سینیئر سول جج کراچی ساؤتھ، شیر محمد کولاچی نے فیصلہ سناتے ہوئے سول پروسیجر کوڈ کی دفعہ 82 کے تحت سندھ حکومت کو ہرجانے کی رقم اور 15 فیصد سالانہ مارک اپ کی ادائیگی کے لیے 3 ماہ کا وقت دیا ہے۔

اگر اس مدت میں ادائیگی نہ کی گئی تو معاملے کی رپورٹ صوبائی حکومت کو حتمی قانونی حکم کے لیے بھیجی جائے گی۔

کشن لال کے وکیل فراز فہیم نے اس حوالے سے وی نیوز کو بتایا کہ ان کے موکل کو دنیا سے گزرے ایک برس ہو گیا، عدالتی ریکارڈ میں ان کے ورثاء میں 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ’بیٹا! اس کیس کو کیوں فالو کرنا ہے؟‘ گل پلازہ سانحہ اور عدالت کا تاریخی فیصلہ

فراز فہیم کا کہنا ہے کہ ان کی دونوں بیٹیوں کی شادیاں ہو چکی ہیں جبکہ بیٹا نشے کا عادی ہے، دوسری جانب کشن لال اور انکی اولاد بہت غربت کی زندگی گزار رہے تھے، جب کشن لال کے ایک داماد سے رابطہ کیا تو پہلے انہیں سمجھ نہیں آیا کہ کیا پیشرفت ہوئی ہے۔

وکیل مدعی کا کہنا ہے کہ یہ 1 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی تھا جو اس وقت تک کے حالات اور کرنسی کی قدر کے مطابق کیا گیا اس کے بعد کم و بیش 30 سال کے بعد یہ ہر جانہ بڑھ جاتا ہے اور یہی تذکرہ عدالتی فیصلے میں بھی ہے۔

’جس کے حساب سے کم و بیش 5 کروڑ روپے ڈرائیور اور حکومت سندھ کو ادا کرنے ہوں گے، یہ رقم 3 ماہ میں ادا کرنا ہوگی جبکہ عدم ادائیگی کی صورت میں ہم پھر عدالت سے رجوع کریں گے، لیکن امید ہے کہ جلد یہ رقم کشن لال کے وارثین تک پہنچ جائے گی۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شوہر اور بیٹیوں پر تشدد کا مقدمہ: آمنہ سعید کی ضمانت منظور، اسلام آباد ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

سالوں کی جمع پونجی پل بھر میں تباہ، خاتون کے 8 سال میں جوڑے 12 لاکھ روپے چوہوں نے کتر دیے

آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ جاری، 7 نشستوں کے لیے 10 امیدوار مدمقابل

مون سون کی بارشوں کا سلسلہ تھم گیا، جڑواں شہروں میں حبس اور گرمی بڑھ گئی

انگلینڈ سے شکست، پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر برقرار

ویڈیو

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟