مون سون کی بارشوں کا سلسلہ تھم گیا، جڑواں شہروں میں حبس اور گرمی بڑھ گئی

پیر 24 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ رکنے سے جڑواں شہروں میں ایک بار پھر حبس اور گرمی نمایاں ہوگئی، جبکہ مری اور گلیات میں بارشوں کے بعد موسم خوشگوار اور رات کے درجہ حرارت میں کمی آگئی۔

مزید پڑھیں:ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار، بالائی علاقوں میں بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم سوات، کوہستان، بٹگرام، شانگلہ اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی اور حبس برقرار، بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

کشمیر اور گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ سندھ کی ساحلی پٹی پر مطلع ابرآلود رہنے اور بعض مقامات پر بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کا نجی اسپتال سے علاج کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

علی ظفر نے شمالی امریکا میں دھوم مچا دی، ’روشنی ٹور‘ میں 75 ہزار سے زائد مداح اُمڈ آئے

بھارت میں نوجوانوں کے احتجاج کے دوران پولیس نے ضرورت سے زیادہ طاقت استعمال کی، ایمنسٹی انٹرنیشنل

صدر آصف علی زرداری کا کیٹی بندر پورٹ کی مربوط ترقی پر زور

انگلینڈ کے فاسٹ بولر برائیڈن کارس نائٹ کلب کے باہر ہتھکڑیوں میں پکڑے گئے

ویڈیو

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟