یورپی یونین کا گوگل پر ایک ارب ڈالر جرمانہ، ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کے تحت پہلی بڑی کارروائی

جمعرات 23 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یورپی یونین نے ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ  (ڈی ایم اے) کی خلاف ورزی پر گوگل پر 89 کروڑ یورو (تقریباً ایک ارب ڈالر) جرمانہ عائد کر دیا۔

ریگولیٹر کے مطابق گوگل نے سرچ نتائج میں اپنی سروسز کو غیر منصفانہ طور پر ترجیح دی اور گوگل پلے کے ذریعے ایپ ڈویلپرز پر بھی غیر ضروری پابندیاں عائد کیں۔

یہ بھی پڑھیں:گوگل پر پوری دنیا کی کل دولت سے زائد جرمانہ کیوں عائد کیا گیا؟

ریگولیٹر کے الزامات

یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ گوگل نے شاپنگ، ہوٹلز اور دیگر اپنی سروسز کو سرچ نتائج میں نمایاں جگہ دی، جبکہ فریقِ ثالث کی خدمات کو یکساں اہمیت نہیں دی گئی، جو ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

گوگل پلے سے متعلق بھی اعتراضات

کمیشن کے مطابق گوگل نے ایپ ڈویلپرز کو صارفین کو متبادل اور بعض اوقات سستی آفرز سے آگاہ کرنے یا انہیں گوگل پلے اسٹور سے باہر موجود ویب سائٹس اور دیگر پلیٹ فارمز کی طرف رہنمائی کرنے سے مؤثر طور پر روکے رکھا، جو یورپی قوانین کے منافی ہے۔

گوگل کا ردعمل

گوگل اور الفابیٹ کے صدر برائے عالمی امور کینٹ واکر نے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ پر موجودہ انداز میں عمل درآمد سے یورپی صارفین کی پسندیدہ سرچ سہولتیں متاثر ہوں گی اور گوگل پلے کے سکیورٹی تحفظات بھی کمزور پڑ سکتے ہیں۔ کمپنی نے کہا ہے کہ وہ فیصلے کا جائزہ لے رہی ہے اور اپیل دائر کرنے پر غور کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:گوگل کی اشتہاراتی جنگ: ٹریڈ مارک کیس میں شکست کے بعد عدالت میں اپیل دائر

60 روز میں عمل درآمد کی ہدایت

یورپی کمیشن نے گوگل کو 60 روز کے اندر سرچ نتائج اور گوگل پلے کی پالیسیوں کو قوانین کے مطابق بنانے کا حکم دیا ہے۔ بصورت دیگر کمپنی کو عالمی آمدنی کے 5 فیصد تک اضافی جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کا پس منظر

یورپی یونین نے 2024 میں نافذ کیے گئے ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کے تحت گوگل، ایپل اور میٹا سمیت بڑی ٹیک کمپنیوں کو ‘گیٹ کیپرز’ قرار دیا تھا تاکہ ڈیجیٹل مارکیٹ میں منصفانہ مسابقت کو یقینی بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپ میں شدید خشک سالی، توانائی کا نیا بحران پیدا، رومانیہ کا آخری فعال ری ایکٹر بھی بند ہونے کے قریب

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ ٹیم پر کرفیو نہیں ہوگا، جو روٹ نے کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کردیا

خیبرپختونخوا میں 15 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ڈاکٹر کی فیس سے بچنے کے لیے مریضوں کے انوکھے بہانے، ایک خاتون ڈاکٹر کی بپتا

پنجاب اور امریکا کا مصنوعی ذہانت و ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

سہیل آفریدی فارغ، اکبر ایس بابر کی تابڑ توڑ واپسی، عمران خان کا نیا پلان کیا ہے؟

جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، راجا بازار میں سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں کی بہار

پاکستان کے نوجوان ’کاکروچ‘ نہیں، قوم کا مستقبل اور اقبال کے شاہین ہیں، رانا مشہود احمد خان

کالم / تجزیہ

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہئیں

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے