گوگل کی اشتہاراتی جنگ: ٹریڈ مارک کیس میں شکست کے بعد عدالت میں اپیل دائر

جمعرات 9 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل نے بھارت میں اپنے ایڈز پلیٹ فارم کے خلاف آنے والے عدالتی فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے ایک تفصیلی اپیل دائر کردی ہے، جس میں کمپنی کا مؤقف ہے کہ اگر اس فیصلے کو نہ بدلا گیا تو اس سے صارفین اور ڈیجیٹل مارکیٹ کو شدید نقصان پہنچے گا۔

مئی 2026 میں دہلی ہائیکورٹ نے گوگل کو ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا، عدالت نے یہ فیصلہ بھارتی باتھ روم فٹنگز بنانے والی کمپنی ہندویئر کی شکایت پر سنایا تھا، جس کا الزام تھا کہ گوگل پیسے لے کر ان کے مدمقابل برانڈز کو ہندویئر کا نام بطور کی ورڈ استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے تاکہ جب کوئی صارف ہندویئر سرچ کرے تو دیگر کمپنیوں کے اشتہارات سب سے اوپر نظر آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت کا میٹا کے خلاف تاریخی فیصلہ، صارفین کو گمراہ کرنے پر 375 ملین ڈالر جرمانہ

 اس پر جسٹس مینی پشکرنا نے سخت ریمارکس دیے تھے کہ گوگل ایک ایسی چیز بیچنے کی کوشش کر رہا ہے جس کا وہ خود مالک نہیں ہے، اور کمپنی پر تقریباً  31ہزار 600  ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

اب گوگل نے اپنی پونے 5 ہزار صفحات پر مشتمل اپیل میں عدالت کے اس منطق کو مسترد کر دیا ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ مدمقابل کمپنیوں کو برانڈ کے نام پر اشتہار دینے سے روکنے کا مطلب بڑی کمپنیوں کو انٹرنیٹ پر اشتہارات کی مکمل اجارہ داری دینا ہے۔

 کمپنی کے مطابق عام صارفین گوگل پر صرف ایک برانڈ خریدنے نہیں آتے بلکہ وہ مختلف مصنوعات کی قیمتوں اور معیار کا موازنہ کرنے بھی آتے ہیں، اس لیے اگر متبادل برانڈز کے اشتہارات روک دیے گئے تو صارفین کے پاس انتخاب کی آزادی ختم ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: صارفین کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر گوگل کو 425 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

 گوگل نے یہ تنبیہ بھی کی ہے کہ اس فیصلے کے بعد بھارت دنیا بھر کی ڈیجیٹل مارکیٹ میں بالکل اکیلا رہ جائے گا کیونکہ امریکہ اور یورپ سمیت دنیا کے باقی حصوں میں مدمقابل کمپنیوں کے نام پر اشتہار چلانا قانونی طور پر درست مانا جاتا ہے۔

بھارت گوگل کے لیے ایک انتہائی اہم مارکیٹ ہے جہاں اس نے گزشتہ سال اشتہارات سے 4.1 ارب ڈالرز کمائے تھے، یہی وجہ ہے کہ اس کیس کے نتیجے پر پوری دنیا کی ٹیک انڈسٹری کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہدا کی قربانیوں کو تنخواہ یا مراعات سے نہیں تولا جا سکتا، شہدا پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، حنیف عباسی

اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار، انڈیکس تقریباً 5 ہزار پوائنٹس گر گیا

جیف بیزوس کی سابق اہلیہ میکینزی اسکاٹ کا نوجوانوں کی ذہنی صحت کے لیے 2 کروڑ ڈالر کا تاریخی عطیہ

کراچی رینجرز ہیڈکوارٹر حملہ: پولیس نے جُرم کی منصوبہ بندی اور سہولت کار نیٹ ورک کی تفصیلات جاری کر دیں

جج کے ڈیسک پر کالا جادو کرنے والی 65 سالہ خاتون کمرہ عدالت سے گرفتار

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم