خیبر پختونخوا میں 27 جولائی تک بارشوں اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

جمعہ 24 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 24 سے 27 جولائی تک صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کی پیشگوئی کے پیش نظر تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں موسلا دھار بارشیں، 24 گھنٹوں میں 17 اموات رپورٹ

پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے بالائی اضلاع چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، جبکہ حساس علاقوں کے مقامی ندی نالوں اور برساتی گزرگاہوں میں فلیش فلڈ آنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی کے باعث کھڑی فصلوں، کمزور عمارتوں، بجلی کے کھمبوں، سائن بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو حساس علاقوں میں پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے، دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی گزرگاہوں کی مسلسل نگرانی کرنے اور بارشوں کے دوران اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کھلا رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیے: مون سون بارشیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب بھر میں ہائی الرٹ، تمام متعلقہ اداروں کو متحرک رہنے کا حکم

اتھارٹی نے ریسکیو 1122 کو بھی ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنی ٹیموں کی بروقت تعیناتی یقینی بنائی جائے۔

پی ڈی ایم اے نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب نہ جائیں اور سیلابی پانی عبور کرنے کی کوشش نہ کریں۔

والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ بارش کے دوران بچوں کو ندی نالوں، کھڑے پانی اور کھلے گڑھوں سے دور رکھیں جبکہ کسان فصلوں کی حفاظت کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور مویشی پال افراد اپنے جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 28 افراد جاں بحق، 29 زخمی

ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے کا صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر صورتحال کی 24 گھنٹے نگرانی کر رہا ہے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ٹول فری ہیلپ لائن 1700 پر دی جا سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پرائیویٹ اسپتال میں علاج جیل مینول کے خلاف، پمز یا پولی کلینک میں علاج کیوں نہیں ہو سکتا؟ وفاقی آئینی عدالت

سہیل آفریدی کے بطور وزیراعلیٰ انتخاب کیخلاف شیر افضل مروت کی درخواست سماعت کے لیے منظور

ہرنائی کوئلہ کان حادثہ: ریسکیو میں تاخیر ہوئی، تحقیقات شروع

’بھارتی کرکٹ ٹیم پر مستقل پابندی لگائی جائے’، محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار پر سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے

جناح ایئرپورٹ انتظامیہ ڈیجیٹل ویکسینیشن کارڈ کی شرط اکتوبر تک کیوں موخر کرنا چاہتی ہے؟

ویڈیو

27 ستمبر مارچ سے قبل پی ٹی آئی اندرونی اختلافات کا شکار، ہزاروں افراد نکالنا بھی مشکل، اندرونی کہانی سامنے آگئی

رضا اللہ کے بھائی نے والد کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے پر کیسے آمادہ کیا؟

نئے صوبے، نئے مسائل یا حل؟ مہمند کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘

جدید ملٹری میوزیم اور قومی یادداشت میں ان کا کردار

راجا جی ریل کا ایک پرانا سفر