آزاد کشمیر انتخابات: میرپور ڈویژن میں 27 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان، پہلے مرحلے کی پولنگ ہوگی

ہفتہ 25 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

حکومت آزاد جموں و کشمیر نے الیکشن کمیشن کی سفارش پر 27 جولائی بروز پیر میرپور ڈویژن میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق تعطیل کا فیصلہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کے پیش نظر کیا گیا ہے، جو 27 جولائی کو میرپور ڈویژن میں منعقد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں مختلف قبائل کا سیاست پر راج، الیکشن سے قبل پارٹیاں تبدیل کرنے والے امیدوار کون ہیں؟

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے پولنگ کے روز ووٹروں کو سہولت فراہم کرنے اور انتخابی عمل کے پرامن و منظم انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کو عام تعطیل کی سفارش کی تھی، جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ یہ عام تعطیل صرف میرپور ڈویژن کی حدود تک محدود ہوگی، جبکہ آزاد کشمیر کے دیگر ڈویژنز میں معمول کے مطابق سرکاری امور جاری رہیں گے۔

انتخابی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ کے پرامن، شفاف اور منصفانہ انعقاد کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر