دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب، این ڈی ایم اے کا مختلف علاقوں کے لیے الرٹ

ہفتہ 25 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشنز سینٹر نے ملک بھر میں دریاؤں اور ندی نالوں کی تازہ صورتحال جاری کرتے ہوئے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں سیلاب اور اچانک طغیانی کے خدشے سے خبردار کیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں خانکی، قادرآباد، چنیوٹ پل اور وزیرآباد کے پلکھو نالہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارشوں کا نیا سلسلہ، پنجاب اور سندھ کے متعدد اضلاع کے لیے موسلادھار بارش کا انتباہ

جبکہ دریائے سندھ میں کالاباغ، چشمہ اور تونسہ، دریائے چناب میں مرالہ اور تریموں، دریائے راوی میں بلوکی اور سدھنائی، اور دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال برقرار ہے۔

ڈی جی خان اور راجن پور کے پہاڑی نالے فی الحال معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔

ادارے نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دریائے چناب میں مرالہ، خانکی، قادرآباد اور چنیوٹ پل پر پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہوگا، جبکہ تریموں بیراج پر بھی پانی کی سطح درمیانے درجے کے سیلاب تک پہنچ سکتی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران ڈی جی خان کے پہاڑی ندی نالوں، خیبرپختونخوا کے برساتی ندی نالوں اور شمالی بلوچستان میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

اسی عرصے میں گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، سرگودھا، جھنگ، ملتان، حافظ آباد اور لاہور کے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

اتھارٹی نے عوام کو متاثرہ علاقوں کا غیر ضروری سفر نہ کرنے، سیلابی پانی یا تیز بہاؤ کو پیدل یا گاڑی کے ذریعے عبور نہ کرنے اور سفر سے قبل موسم اور سڑکوں کی صورتحال معلوم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ملبے کے ریلوں کے خدشے کے پیش نظر خطرناک مقامات سے دور رہنے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: راول جھیل خطرے میں؟ کیا اسلام آباد کا یہ اہم آبی ذخیرہ بھی آلودہ نالے میں تبدیل ہو رہا ہے؟

این ڈی ایم اے نے تمام صوبائی اور ضلعی اداروں کو حساس مقامات کی مسلسل نگرانی، ہنگامی ٹیموں کی تیاری، بند شاہراہوں کی فوری بحالی اور ممکنہ موسمی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بروقت اطلاعات کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے استفادہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مچل اسٹارک کا نیا ریکارڈ، بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین بولر بن گئے

روس اور ایران کے خطرات کے پیشِ نظر جرمنی کا خفیہ اداروں کو مزید طاقت دینے کا فیصلہ

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

عمران خان سے ملاقات نہ ہوئی تو احتجاج ہوگا، سہیل آفریدی، ملاقات کی کوئی یقین دہانی نہیں، جیل حکام

ایرانی کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد کا پی سی بی ہیڈکوارٹرز اور قذافی اسٹیڈیم کا دورہ

ویڈیو

آزاد کشمیر کے عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مسترد کر دیا، تشدد کسی صورت برداشت نہیں ہوگا،  ترجمان آزاد جموں و کشمیر پولیس

‘’میرا پاکستان’ آپ کے نزدیک کس احساس کا نام ہے؟’

لاہورقومی پرچم کے رنگوں سے سج گیا، جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر

کالم / تجزیہ

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہئیں

13 برس بعد معلوم ہوا