چیف الیکشن کمشنر کی میرپور ڈویژن کے عوام سے نتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل

اتوار 26 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے میرپور ڈویژن کے عوام سے 27 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ دینا قومی، آئینی اور اسلامی فریضہ ہے، لہٰذا ہر اہل شہری اپنا حقِ رائے دہی ضرور استعمال کرے۔

چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے میرپور ڈویژن کے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ 27 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لیں اور گھروں سے نکل کر اپنی پسند کے امیدوار کو ووٹ دیں۔

اپنے ایک بیان میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ووٹ دینا ہر شہری کا قومی، آئینی اور اسلامی فریضہ ہے اور حقِ رائے دہی کا استعمال ہی مضبوط جمہوریت کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ کے ذریعے ایسے نمائندوں کا انتخاب کریں جو ان کے مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کے لیے مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات: کون سے سابق وزرائے اعظم اس معرکے کا حصہ ہیں؟

جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے یقین دہانی کرائی کہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے جامع انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر پولنگ اسٹیشن پر سیکیورٹی فورسز اور کوئیک رسپانس فورس تعینات ہوگی تاکہ ووٹرز بلاخوف و خطر اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر سکیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ریاست ووٹرز کی پولنگ اسٹیشنز تک آمد و رفت کے دوران بھی سیکیورٹی یقینی بنائے گی، جبکہ ووٹنگ کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے یا امن و امان خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انتخابی عمل میں بھرپور حصہ لے کر اپنی جمہوری ذمہ داری ادا کریں اور اپنے ووٹ کی طاقت سے اپنے مستقبل اور اپنے مسائل کے حل کے لیے بہترین نمائندوں کا انتخاب کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین کا فلپائن سے متنازع سمندری علاقے میں اشتعال انگیزی فوری بند کرنے کا مطالبہ

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

جنوبی بحیرۂ چین میں ویتنامی جہاز ڈوب گیا، 37 افراد کو بچا لیا گیا، سرچ آپریشن جاری

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

امریکا کے فضائی حملوں میں وقفہ، ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی مزید سخت، تنازع بحیرۂ احمر اور بحیرۂ کیسپین تک پھیل گیا

ویڈیو

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں