آزاد کشمیر: میرپور ڈویژن میں انتخابات کل، 13 حلقوں میں 288 امیدوار مدمقابل، سخت سیکیورٹی انتظامات

اتوار 26 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں 27 جولائی کو میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں میں پولنگ ہوگی، جہاں مجموعی طور پر 288 امیدوار انتخابی میدان میں موجود ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام امیدواروں کے نام اور انتخابی نشانات بیلٹ پیپرز پر درج کر دیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی مہم کی مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد جلسوں، جلوسوں اور کارنر میٹنگز پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

میرپور، بھمبر اور کوٹلی کے حلقوں میں امیدواروں کی تعداد

اعداد و شمار کے مطابق ضلع میرپور کے حلقہ ایل اے ایک ڈڈیال سے 20 امیدوار مدمقابل ہیں، حلقہ ایل اے 2 چکسواری و اسلام گڑھ سے 24 امیدوار انتخاب لڑ رہے ہیں، جبکہ حلقہ ایل اے 3 میرپور سٹی میں سب سے بڑا مقابلہ متوقع ہے، جہاں 34 امیدوار میدان میں ہیں۔ اسی طرح حلقہ ایل اے 4 کھڑی شریف سے 20 امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل ہیں۔

ضلع بھمبر میں حلقہ ایل اے 5 برنالہ سے 18 امیدوار، حلقہ ایل اے 6 سماہنی سے 17 امیدوار جبکہ حلقہ ایل اے 7 بھمبر تین سے 28 امیدوار مد مقابل ہیں۔

ضلع کوٹلی میں حلقہ ایل اے 8 راج محل سے 19 امیدوار، حلقہ ایل اے 10 کوٹلی سٹی سے 29 امیدوار، حلقہ ایل اے 11 سہنسہ سے 24 امیدوار، حلقہ ایل اے 12 چڑہوئی سے 15 امیدوار اور حلقہ ایل اے 13 کھوئی رٹہ سے 27 امیدوار انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔

فتح پور تھکیالہ میں سب سے کم امیدوار، انتظامات مکمل

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ ایل اے 9 فتح پور تھکیالہ میں سب سے کم 12 امیدوار میدان میں ہیں، جس کے باعث یہ حلقہ کم ترین امیدواروں والا حلقہ قرار پایا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے ساتھ پولنگ اسٹاف کی تعیناتی کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی وی میزبان و اداکار ساحر لودھی کے خلاف خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج، الزام کیا ہے؟

شاہ رخ خان کی رہائش گاہ پر 2 بڑے سانپ نکل آئے، وکی دوبے کی طلبی

وفاقی حکومت کا عمران خان کے شفا اسپتال سے علاج کے سپریم کورٹ کے حکم پر نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

عمران خان کی اسپتال منتقلی: سینیٹ میں وزیر برائے پارلیمانی امور کی عملدرآمد کی یقین دہانی، پی ٹی آئی اراکین کا خیرمقدم

عمران خان کی اسپتال منتقلی کا فیصلہ صرف عدالتی، سیاسی عمل سے جوڑنا درست نہیں : رانا ثنااللہ

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد