مہوش حیات اور حبا بخاری ایک ساتھ، نئی ڈراما سیریل نشر ہونے کو تیار

اتوار 26 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی 2 مقبول ترین اداکاراؤں مہوش حیات اور حبا بخاری کی نئی ڈراما سیریل ’رتبہ‘ جلد اے آر وائی ڈیجیٹل کی زینت بننے والا ہے، جسے شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

کہانی کی تخلیق کون سے بڑے نام کر رہے ہیں؟

معروف مصنفہ عمیرہ احمد کے قلم اور ہدایت کار حسیب حسن کی نگرانی میں بننے والا یہ ڈراما ایک بڑی اور مضبوط کاسٹ پر مشتمل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

حبا بخاری اور مہوش حیات کے ساتھ ساتھ سیف علی خان، زاہد احمد اور طلحہ چاہور بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ ڈرامے کی پروڈکشن سکس سگما اور نیکسٹ لیول انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے کی جا رہی ہے۔

سیف علی خان نے خود کی تصدیق

ڈرامے میں شمولیت کی خبر خود سیف علی خان نے سامنے لائی، جنہوں نے زاہد احمد، طلحہ چاہور اور دیگر ساتھی اداکاروں کے ہمراہ اس منصوبے کا حصہ ہونے کی تصدیق کر دی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistani Cinema (@pakistanicinemaa)

مہوش اور حبا بخاری کی مقبولیت کی وجہ

مہوش حیات اپنی متعدد کامیاب ڈراموں اور فلموں کی بدولت پاکستانی شوبز میں نمایاں مقام رکھتی ہیں۔

‘دل لگی’، ‘میرے قاتل میرے دلدار’، ‘دائن’ اور ‘مراۃ العروس’ جیسے ڈراموں کے علاوہ ‘پنجاب نہیں جاؤں گی’ اور ‘لندن نہیں جاؤں گا’ جیسی سپرہٹ فلموں نے بھی انہیں سلور اسکرین کا مضبوط چہرہ بنا دیا۔

دوسری جانب حبا بخاری بھی ٹی وی اسکرین پر ناظرین کی چہیتی اداکارہ ہیں، جنہوں نے ‘دیوانگی’، ‘فتور’، ‘میرے ہمنشین’ اور ‘جاں نثار’ جیسے مقبول ڈراموں میں یادگار پرفارمنس دی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by LOLLYWOOD WORLD (@lollywood__world)

مداحوں میں تجسس اور جوش برقرار

ڈرامے کی کاسٹ کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی دلچسپی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ خاص طور پر حبا بخاری اور سیف علی خان کے مداح ان دونوں فنکاروں کے کرداروں کے بارے میں شدید تجسس کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:شوبز میں اتنی پرانی نہیں جتنا لوگ سمجھتے ہیں، مہوش حیات

‘رتبہ’ کی نشریات کے حوالے سے حتمی تاریخ کا اعلان ابھی باقی ہے، تاہم اتنی مضبوط کاسٹ اور معروف تخلیقی ٹیم کے باعث اسے سال کے سب سے متوقع ڈراموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا عالمی نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں شاندار کارنامہ، ایک طلائی اور 2 چاندی کے تمغے جیت لیے

سب گل سڑ چکا ہے

افغانستان میں خواتین پر تشدد اور ہلاکتوں میں سنسنی خیز اضافہ، برطانوی اخبار کی تحقیقاتی رپورٹ

پیٹرول کی عالمی قیمتیں برقرار رہیں تو اگلے 2 روز میں اچھی خبر مل سکتی ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ، امیگریشن کاؤنٹرز مکمل کھلے رکھنے کا حکم

ویڈیو

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران اور عمان معاہدے کے قریب، تہران نے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط رکھ دی

اگر عام آدمی کا احتساب ہوتا ہے تو وزرا بھی قانون سے ماورا نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

کالم / تجزیہ

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار