مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

ہفتہ 18 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی اداکار شہریار منور نے اپنے مداحوں کے دلوں کی دھڑکنیں تیز کرتے ہوئے اپنے آنے والے نئے ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا پہلا سنسنی خیز اور جذباتی ٹیزر جاری کر دیا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے اس مختصر کلپ نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں کو تجسس میں مبتلا کر دیا ہے، جس میں محبت، ٹوٹتے دلوں اور صدموں کی ایک گہری داستان کی جھلک دکھائی گئی ہے۔

عمیرہ احمد کی جاندار کہانی

نجی ٹی وی کے بینر تلے بننے والے اس بڑے پروجیکٹ کی کہانی نامور مصنفہ عمیرہ احمد نے تحریر کی ہے۔

ٹیزر کی بات کریں تو اس میں درِفشاں سلیم اور ابھرتے ہوئے اداکار نمیر خان کو امریکا میں ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں دکھایا گیا ہے، جو ممکنہ طور پر ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں۔

دوسری طرف، شہریار منور کا کردار ایک متوسط اپر کلاس پاکستانی نوجوان کا ہے جو مذہبی اقدار سے گہرا لگاؤ رکھتا ہے۔

کہانی میں مذہب اور جدید لائف اسٹائل کا ایک بڑا تضاد دکھایا گیا ہے، جہاں نمیر خان کا کردار شہریار کے بالکل برعکس ایک جدید طرزِ زندگی کا عکاس ہے، جبکہ درِفشاں سلیم مختلف مناظر میں دونوں دنیاؤں کے درمیان جھولتی نظر آتی ہیں۔

ٹیزر میں قرآنی آیات اور اسلامی تعلیمات کے حوالے بھی شامل ہیں، جو اس بات کا واضح اشارہ ہیں کہ ڈرامے کے تانے بانے مذہب اور اخلاقیات کے گرد بنے گئے ہیں۔

تھپڑ، ٹوٹتا شیشہ اور شدید سسپنس، ‘ڈیسٹینی، ہارٹ بریک اور ریڈیمپشن

ٹیزر کے مختلف مناظر کہانی میں موجود شدید تناؤ کی عکاسی کرتے ہیں، ایک منظر میں درِفشاں سلیم کو نمیر خان کے چہرے پر زوردار تھپڑ مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جبکہ ایک اور منظر میں شدید غصے میں فرش پر شیشہ توڑا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلال عباس سے خفیہ نکاح؟ درفشاں سلیم نے بڑا انکشاف کر دیا

چینل کی جانب سے اس ڈرامے کو ‘تقدیر، دل ٹوٹنے اور نجات کی ایک طاقتور کہانی’ قرار دیا گیا ہے، تاہم کہانی کے اصل رخ کو ابھی تک سسپنس میں رکھا گیا ہے۔

اگرچہ ڈرامے کی ریلیز کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا اور ٹیزر پر صرف ‘کمنگ سون’ لکھا ہے، مگر اس کی شاندار اسٹار کاسٹ نے پہلے ہی مداحوں کو انتظار پر مجبور کر دیا ہے۔

شہریار منور کی پچھلی سوشل میڈیا پوسٹس کے مطابق اس ڈرامے میں سحر ہاشمی، رومیسہ خان، ثانیہ سعید اور صبا حمید جیسے نامور ستارے بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

واضح رہے کہ ‘دارالنجات’ کی ہدایات ثاقب خان نے دی ہیں اور یہ شہریار منور اور سونیا خان کی پروڈکشن کمپنی ‘تھریز انٹرٹینمنٹ’ کا پہلا باضابطہ ڈرامہ سیریل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر