امن کا پیغام ایک بار پھر ٹیکسلا سے بلند ہونا چاہیے، جاپانی راہب جونسی تیراساوا

پیر 27 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جاپان سے تعلق رکھنے والے 76 سالہ بدھ راہب جونسی تیراساوا نے دنیا بھر کے بدھ راہبوں اور بدھ مت کے پیروکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کے تاریخی شہر ٹیکسلا میں واقع تقریباً 2 ہزار سال قدیم دھرم راجیکا اسٹوپا پر جمع ہو کر عالمی امن کے لیے اجتماعی دعا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکسلا میں بدھ مت کے مقدس مقام پر عالمی امن کے لیے دعائیں

دھرم راجیکا اسٹوپا پر امن کی دعا کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جونسی تیراساوا نے کہا کہ دنیا اس وقت جنگوں، تشدد اور انسانی المیوں کے دور سے گزر رہی ہے، ایسے میں بدھ کی تعلیمات، جن کا محور رحم، عدم تشدد اور مفاہمت ہے، پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت اختیار کر چکی ہیں۔

’امن کا پیغام ٹیکسلا سے اٹھا تھا اور پوری دنیا میں پھیلا۔ آج جب دنیا ایک بار پھر تنازعات اور غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے تو یہ پیغام دوبارہ اسی مقدس سرزمین سے بلند ہونا چاہیے۔‘

جونسی تیراساوا پاکستان کے ایک ماہ پر محیط روحانی دورے پر ہیں، جس کے دوران انہوں نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں واقع بدھ مت کے اہم تاریخی مقامات کا دورہ کیا۔

انہوں نے وادی سوات سمیت قدیم اسٹوپاؤں اور خانقاہوں میں حاضری دی، دعائیں کیں اور بدھ کی تعلیمات کے پائیدار اثرات پر غور و فکر کیا۔

امن کے فروغ اور بین المذاہب مکالمے کے لیے اپنی خدمات کے باعث عالمی سطح پر شہرت رکھنے والے جونسی تیراساوا کئی دہائیوں سے عدم تشدد کے ذریعے امن کی کوششوں سے وابستہ ہیں۔

وہ عراق، چیچنیا اور حالیہ برسوں میں یوکرین سمیت مختلف تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں امن مارچ، دعائیہ اجتماعات اور مفاہمتی سرگرمیوں میں حصہ لیتے رہے ہیں۔

انہوں نے مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان باہمی احترام، مکالمے اور انسانی وقار کے فروغ پر زور دیتے ہوئے بدھ ثقافتی ورثے کے تحفظ اور ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دنیا کی بھی حمایت کی۔

دھرم راجیکا اسٹوپا کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے جاپانی راہب نے اسے بدھ مت کی دنیا کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک اور عالمی امن کی دائمی علامت قرار دیا۔

انہوں نے یاد دلایا کہ آثارِ قدیمہ کی کھدائی کے دوران یہاں سے بدھ سے منسوب مقدس تبرکات بھی دریافت ہوئے تھے، جس سے اس مقام کی روحانی اہمیت مزید نمایاں ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا تھائی لینڈ کو بھی ’ فاسٹنگ بدھا‘ کے تاریخی مجسمہ کا تحفہ

جونسی تیراساوا نے قدیم گندھارا تہذیب اور جاپان کے درمیان تاریخی و روحانی تعلقات کو بھی اجاگر کیا۔

ان کے مطابق گندھارا بدھ مذہبی اور فلسفیانہ روایات کا ایک اہم مرکز تھا، جس نے بعد ازاں جاپانی معاشرے اور مذہبی فکر پر گہرے اثرات مرتب کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تربت: فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد عثمان سے والدہ کا اعلانِ لاتعلقی

کالعدم بی ایل ایف نے آوران میں خاتون کو اغوا کے بعد قتل کردیا، روبینہ کے والد کا انصاف کا مطالبہ

لاہور سمیت کئی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

بدخشان میں طالبان مخالف کارروائیاں تیز، مختلف اضلاع میں جھڑپیں، سیکیورٹی صورتحال کشیدہ

بھارتی وزیرِ تعلیم کی برطرفی ہندوتوا تعلیمی ایجنڈے کے لیے بڑا دھچکا قرار

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں