اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کے نئے طاقتور سلسلے کا امکان، سیلابی صورتحال کا خدشہ

پیر 27 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 29 جولائی سے ملک میں مون سون بارشوں کا ایک طاقتور سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، تیز ہوائیں اور گرج چمک دیکھنے میں آسکتی ہے، جبکہ اربن فلڈنگ اور پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون کی تباہ کاریاں جاری، ملک بھر میں اموات 100 سے تجاوز، مزید بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔ اس دوران بعض علاقوں میں شدید بارش شہری علاقوں میں پانی جمع ہونے اور نشیبی مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا کرسکتی ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ 29 جولائی سے شروع ہونے والا مون سون کا نیا اور طاقتور سلسلہ اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور دریاؤں کے بالائی کیچمنٹ علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے، جہاں شدید بارشوں کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشوں کا زور برقرار، مختلف علاقوں میں سیلاب اور رابطے منقطع

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دریائے چناب اور دریائے راوی میں پانی کی سطح مزید بلند ہو سکتی ہے، جس کے باعث متعلقہ اداروں کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ادارے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نورپور تھل میں 115 ملی میٹر، گوجرانوالہ میں 107 ملی میٹر اور گجرات میں 94 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر اعظم اپنا گھر پروگرام کا آغاز ہوگیا: شہری آسان قرض کیسے حاصل کریں؟

جرمن کارساز کمپنی پورشے کا مزید 5 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت کا نیشنل اے آئی انیشی ایٹو پروگرام کے تحت ملک بھر میں 7 جدید ’اے آئی ہبز‘ قائم کرنے کا اعلان

پاکستانی کرپٹو کرنسی ماہر وقار ذکا نے عالمی ٹریڈنگ مقابلہ جیت لیا

’نفرت کے بیج نہ بوئیں‘: ورلڈ کپ 2026 پر تنقید کرنے والوں کو فیفا صدر کا دوٹوک جواب

ویڈیو

جنوبی افریقہ میں فائرنگ کا واقعہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 4 پاکستانی جاں بحق، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان