محسن نقوی کی دوحہ میں قطری وزیر داخلہ سے اہم ملاقات، سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

منگل 28 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دوحہ میں قطر کے وزیر داخلہ اور کمانڈر داخلی سلامتی فورس (لخویا) شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ الثانی سے اہم ملاقات کی، جس میں سیکیورٹی سے متعلق مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے اور داخلی سلامتی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں وزرائے داخلہ نے سیکیورٹی پارٹنرشپ کو مزید وسعت دینے، وزارت داخلہ کی سطح پر دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے اور باہمی شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

داخلی سلامتی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال، امن و استحکام اور داخلی سکیورٹی سے متعلق امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیاکہ داخلی سکیورٹی کے شعبے میں باہمی تعاون اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

قطر کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہاکہ پاکستان قطر کے ساتھ سکیورٹی اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

ملاقات کے دوران محسن نقوی نے اپنے قطری ہم منصب سے ان کے والد اور قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کے انتقال پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے قطر کی تعمیر و ترقی میں سابق امیر قطر کی گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، قطری وزیر داخلہ

قطر کے وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ الثانی نے اس موقع پر کہا کہ قطر پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ طور پر کام جاری رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماضی میں کب کب اسلام آباد میں ایک سے زیادہ احتجاج بیک وقت ہوئے؟

1980 فوٹو اے آئی ٹرینڈز: تصویریں بنانے کا شوق کہیں آپ کا فون اور ذاتی ڈیٹا ہیکرز کے حوالے تو نہیں کررہا؟

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

اپوزیشن کو گنجائش دی جائے تو 27 ستمبر کو لانگ مارچ جیسے حالات سے بچا جا سکتا ہے، فواد چوہدری کا حکومت کو مشورہ

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے احتجاج، اسلام آباد میں سیکیورٹی پلان تیار، کنٹینرز پہنچنا شروع

ویڈیو

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

اپوزیشن کو گنجائش دی جائے تو 27 ستمبر کو لانگ مارچ جیسے حالات سے بچا جا سکتا ہے، فواد چوہدری کا حکومت کو مشورہ

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘